• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوٹیوب: بے تحاشہ آمدنی کا آسان ذریعہ

شائع April 14, 2016 اپ ڈیٹ March 31, 2017

اگر آپ نوجوان ہیں اور آپ کے پاس کچھ فارغ وقت ہے تو اپنے فارغ وقت کو سوشل میڈیا پر مفت میں خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ یوٹیوب پر کچھ مفید کام کریں جس سے نہ صرف آپ کو کچھ آمدنی ہو بلکہ ہماری انٹرنیٹ سوسائٹی کو بھی فائدہ ہو۔

اس طرح معاشرے کی خدمت کے ساتھ ساتھ اضافی آمدنی بھی ہوسکتی ہے اور اگر زیادہ سنجیدگی کے ساتھ یہ کام کریں تو نوکری سے زیادہ آمدنی بھی ہوسکتی ہے۔ دنیا میں بہت سے لوگ یوٹیوب کو استعمال کر کے لاکھوں ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ یہ لوگ کرتے صرف یہ ہیں کہ منفرد تصورات پر مبنی ویڈیوز بناتے ہیں، اور اپنے چینلز پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ سننے میں سادہ اور آسان لگتا ہے نا؟

یہ سادہ اور آسان ہے بھی۔

یہ کن لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے؟

سب سے پہلے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ویسے تو یوٹیوب پر کام ہر وہ شخص کر سکتا ہے جس کو اس کا شوق ہو، لیکن ویڈیو مواد کی تیاری بہرحال ایک مشکل مرحلہ ہے، اس لیے یہ ان افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً تخلیق کاروں، اساتذہ، وڈیو بلاگز، صحافی، فن کار، گلوکار، جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکشن کے طلبہ و طالبات وغیرہ۔

یوٹیوب کا تعارف

یوٹیوب کے بارے میں تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ یہ دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر کوئی بھی شخص یا کمپنی اپنی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتی ہے، جبکہ کوئی بھی شخص بغیر کسی ممبر شپ کے یہ ویڈیو دیکھ سکتا ہے۔

یوٹیوب کسی بھی صارف سے ویڈیو نشر کرنے یا یوٹیوب پر شائع شدہ ویڈیو دیکھنے کے لیے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا، (ماسوائے قابل فروخت ویڈیو مواد کے)۔

ویسے تو یوٹیوب 2005 میں قائم ہوئی لیکن اس کی اصل ترقی اس وقت ہوئی جب اس کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل انکارپوریٹڈ نے 2006 میں خرید لیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب گوگل/یوٹیوب نہ تو دیکھنے والے سے پیسے وصول کر رہی ہے اور نہ ہی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے سے، تو یوٹیوب کے اخراجات کون ادا کرتا ہے؟

ٹی وی اور اخبارات کی طرح گوگل اور یوٹیوب بھی اشتہارات سے خوب منافع کماتے ہیں۔ یاد رہے کہ گوگل کو کل آمدنی کا 95 فیصد حصہ اشتہارات سے حاصل ہوتا ہے۔

یوٹیوب سے آمدنی ان طریقوں سے ہوسکتی ہے۔

1: یوٹیوب کا پارٹنرشپ پروگرام

2: ایڈسینس ہوسٹڈ اکاؤنٹ

یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام

اس پروگرام کے ذریعے یوٹیوب آپ کی تیار کردہ ویڈیو سے ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ آپ کو دیتی ہے۔ یو ٹیوب پارٹنرشپ پروگرام میں ہر ایک کو شامل نہیں کیا جاتا، بلکہ اس کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ اگر آپ کی ویڈیو میں جان ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کو پسند کرتی ہے، تو اس کو یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے آپ کو کافی معقول آمدنی ہوسکتی ہے۔ یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام کے لیے لازمی ہے کہ آپ کا ویڈیو مواد معیاری ہو اور زیادہ سے زیادہ ناظرین کی دلچسپی سے متعلق ہو، تاکہ آپ کے چینل کو زیادہ سے زیادہ لوگ سبسکرائب کریں۔

ایڈسینس ہوسٹڈ اکاؤنٹ

بہت سے لوگوں کو تو اس چیز کا علم ہوگا، لیکن جن کو اس کے بارے میں علم نہیں، ان کے لیے عرض ہے کہ کوئی بھی ویب سائٹ یا بلاگ سائٹ اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات کی ذمہ داری گوگل کے سپرد کر دیتی ہیں، جس پر گوگل اپنی مرضی سے اشتہارات شائع کرتا ہے، اور اشتہارات سے جو آمدنی ہوتی ہے، وہ گوگل اور ویب سائٹ کے درمیان تقسیم ہوتی ہے۔

آج کل اس کی شرحِ تقسیم 32:68 ہے۔ یعنی ہر سو ڈالر میں سے 68 ڈالر ویب سائٹ کو اور 32 ڈالر گوگل میں تقسیم ہوتے ہیں۔ گوگل ایڈسینس سے دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ویب سائٹس منسلک ہیں۔ خود پاکستان میں تقریباً تمام ہی بڑی ویب سائٹس کی زیادہ تر آمدنی گوگل ایڈسینس سے ہوتی ہے۔

ایڈسینس کی ایک اور قسم ’ایڈسینس ہوسٹڈ اکاؤنٹ‘ ہے، جس میں یوٹیوب پر ویڈیو کے اندر اشتہارات نشر ہوتے ہیں، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے اور گوگل کے درمیان ایک خاص شرح سے تقسیم ہوتی ہے۔ ایڈسینس ہوسٹڈ اکاؤنٹ کے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ اگر آپ گوگل کی پالیسیوں کے مطابق کام کرتے ہیں تو اس سے اچھی خاصی ماہانہ آمدنی ہوتی ہے۔

یوٹیوب چینل قائم کرنا

اگر آپ ویڈیو کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے تو آپ یوٹیوب پر اپنا ذاتی چینل قائم کرسکتے ہیں، جس کا طریقہء کار بہت آسان ہے۔ صرف ایک ای میل ایڈریس کی مدد سے آپ یوٹیوب پر اپنا چینل شروع کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب پر اپنا چینل قائم کرنے کے بہت سے فوائد ہیں، جس میں اس کا بالکل مفت ہونا، اس کا مشہور ہونا، تازہ ویڈیو مواد کا خودکار طریقے سے سرچ انجن میں شامل ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

کس قسم کا مواد نشر کیا جاسکتا ہے؟

یوٹیوب کی طرف سے رجسٹرڈ اکاوئنٹ ہولڈرز کو لامحدود ویڈیو مواد نشر کرنے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں، جن میں یہ مواد کسی کی رسوائی کا باعث نہ ہو، فحش نہ ہو، حقوقِ دانش (کاپی رائٹ) کی خلاف ورزی نہ ہو، یعنی آپ کا اپنا ہو، جرائم کی ترغیب دینے والا مواد نہ ہو، وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پسند کا کوئی بھی مواد نشر کرسکتے ہیں۔

لیکن سب سے ضروری یہ ہے کہ وہ مواد آپ کے ناظرین کی دلچسپی کا ہو، ورنہ نہ تو آپ کا یوٹیوب چینل مقبول ہوگا، اور نہ ہی آپ کو اس سے آمدنی ہوگی۔ اس لیے ویڈیو کی تیاری اور اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس طرف توجہ دینی بہت ضروری ہے کہ اس میں لوگوں کی دلچسپی کا کوئی نہ کوئی عنصر لازمی ہو۔

اپنے چینل پر کوئی بھی ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اچھی طرح یوٹیوب کے قواعد و ضوابط و پالیسی کا مطالعہ کریں، اور کوئی بھی ایسی ویڈیو اپ لوڈ نہ کریں جو یوٹیوب کے پروگرام اور پالیسی کے خلاف ہو، ورنہ آپ کا چینل یا ایڈسینس اکاؤنٹ بند بھی ہوسکتا ہے۔

ویڈیو کی تیاری

کوالٹی: ویڈیو مواد کی تیاری کرتے وقت کچھ بنیادی باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ سب سے بنیادی بات تو یہ کہ اس کی پکچر کوالٹی اور آواز اچھی کوالٹی کی ہو۔ آج کل 'ایچ ڈی' کوالٹی کی ویڈیوز زیادہ مقبول ہیں۔

ویڈیو مختصر ہو: سوشل میڈیا پر لوگ ایسے مضامین اور ویڈیوز نہیں پڑھتے اور دیکھتے جو زیادہ طویل ہوں، اس لیے اس کی لمبائی مناسب ہونی چاہیے۔ چند منٹ کی ویڈیو تیار کرنا اور اپ لوڈ کرنا آپ کے لیے زیادہ آسان ہوگا، اور ناظرین بھی بور نہیں ہوں گے۔ اپنے چینل کے لیے ویڈیو کے تیاری کے لیے صرف ایسے موضوعات کا انتخاب کریں جو آپ کے متوقع ناظرین کی پسند کے ہوں تاکہ آپ کو اپنے چینل پر ناظرین لانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنے چینل کو مقبول کرنا

آپ نے یوٹیوب پر اپنے چینل قائم کر دیا، اور اچھی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی، لیکن صرف اس سے آپ کو آمدنی شروع نہیں ہو جائے گی، بلکہ آپ کو اپنے وزیٹرز/ناظرین تک اپنا پیغام پہنچانا ہوگا، یعنی اپنے چینل کی مارکیٹنگ آپ کو خود ہی کرنی ہوگی۔

اس کے لیے آپ سوشل میڈیا کی دوسری سائٹس مثلاً فیس بک، فین بکس، ٹوئٹر اور دوستوں کو ای میل کر کے کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سوشل میڈیا پیجز پر باقاعدہ اشتہار بھی دے سکتے ہیں تاکہ آپ کی ویب ٹریفک زیادہ ہو۔

ویب ٹریفک بڑھنا یا اپنے چینل کی مارکیٹنگ کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ گوگل ایڈسینس کی آمدنی وزیٹرز کی تعداد سے منسلک ہے۔ ایڈسینس کے اشتہارات جو آپ کی ویڈیو میں نشر ہوتے ہیں، ان پر ہر کلک کے پیسے ہوتے ہیں، اور عموماً ایک ہزار ویوز پر ایک مخصوص رقم ادا کی جاتی ہے۔ یعنی زیادہ آمدنی کے لیے زیادہ ویب ٹریفک۔

یوٹیوب سے یوٹیوب کو سیکھنا

ویسے تو بے شمار لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کو آن لائن کمانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں، لیکن عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ ان میں سے اکثر فراڈ ہیں، اور ان کے پاس کوئی خاص علم نہیں ہوتا۔

ان کی طرف وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ آپ خود سیکھنے کی کوشش کریں۔ تقریباً تمام ہی ضروری معلومات آپ کو خود یوٹیوب سے مل سکتی ہیں۔ اس کے لیے ’ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان‘ کے اس موضوع پر ویڈیو لیکچرز موجود ہیں جو ویڈیو کی تیاری میں کافی مدد گار ہوسکتے ہیں۔

ان پروگرام کے کورس کوڈز یہ ہیں۔

ایم سی ڈی 403، میوزک پروڈکشن

ایم سی ڈی 404، آڈیو ویژوئل ایڈیٹنگ

ایم سی ڈی 503، نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز

ان پر کئی گھنٹوں کی ویڈیوز آن لائن فری میں دستیاب ہیں۔ آپ یوٹیوب پر کورس کو نام سے سرچ کرسکتے ہیں اور یوں آپ کو مکمل ویڈیو کورس دستیاب ہوجائے گا۔

کوشش کریں

بس اگر آپ کو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کرنے کا شوق ہے یا آپ پہلے سے اس فیلڈ سے منسلک ہیں، تو آپ کو ضرور اس سمت میں بھی کوشش کرنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے آپ کو کافی مالی فائدہ حاصل ہو۔

لہٰذا دیر مت کریں۔ فارغ رہنے سے کچھ کوشش کرنا زیادہ بہتر ہے۔ زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا؟ آپ ناکام ہو جائیں گے اور کوئی آمدنی نہیں ہوگی۔ لیکن پھر بھی آپ بہت کچھ سیکھ چکے ہوں گے، جیسا کہ ونسٹن چرچل نے کہا تھا کہ "جذبہ ماند پڑے بغیر ایک ناکامی سے دوسری ناکامی تک جانے کا نام ہی کامیابی ہے۔"

حسن اکبر

حسن اکبر لاہور کی آئی ٹی فرم ہائی راک سم میں مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ شخصیت میں بہتری کا جذبہ پیدا کرنے والی کتب کا مطالعہ شوق سے کرتے ہیں۔ ان کے مزید مضامین ان کی ویب سائٹ حسن اکبر ڈاٹ کام پر پڑھے جا سکتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (27) بند ہیں

ممتاز حسین Apr 14, 2016 02:34pm
بہت بہترین ہمیشہ کی طرح، حسن بھائی ذرا ایڈسینس اکائونٹ کے بارے میں بھی کچھ تحریر کریں۔اکثر اکائونٹ نہیں بنا پاتا۔
عائشہ بخش Apr 14, 2016 03:06pm
اگر میں یوٹیوب پر کام کرتی ہوں تو مجھے رقم کیسے ملے گی ۔ پے پال تو پاکستان میں کام نہیں کرتا ۔ اور ایک ہزار ویوز پر کتنی ڈالر ملتے ہیں۔
zain Apr 14, 2016 04:09pm
Very informative. Thanks for sharing :)
surrary Apr 14, 2016 04:32pm
to start how much video i can develop? how much one video cast?
akbar ali Apr 14, 2016 04:42pm
What a nice blog thus is the awesome opertunity for those who are jobless
talmeez Apr 14, 2016 06:08pm
So Great However, in a country where half the population lives under poverty line. it is a very good way
Anas Ali Apr 15, 2016 09:39am
Wao, thats a cool article. valuable information sharing, Thanks Hassan Imtiaz and Dawn .
عادل شیخ Apr 15, 2016 01:05pm
بہت خوب۔ اچھا آرٹیکل ھے۔ کام کرنے کا جذبہ پیدا ھوتا ھے۔ مطالعہ کرتا ھوں۔
حسن امتیاز Apr 15, 2016 01:27pm
@ممتاز حسین :جی میں کوشش کرتا ہوں ۔ آئندہ ایڈسینس اکائونٹ پر ایک مضمون تحریر کرنے کی ، آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
حسن امتیاز Apr 15, 2016 01:37pm
@عائشہ بخش : ایک ہزار ویوز پر کتنی آمدنی ہوتی ہے ۔ اس کا کوئی فکس فارمولا نہیں، اس کا تعلق ویڈیو مواد، ویب ٹریفک کی نوعیت ،اشتہار کی مالیت پر ہے ، بعض افراد کو ایک ہزار ویوز پر ایک ڈالر اور بعض کو دس ڈالر تک ملنے کا مجھے علم ہے ۔․․․․․․․․رقم کی ادائیگی․․․․․․․․․․․․․ گوگل/یوٹیوب پاکستان میں "ویسٹرن یونین" کے ذریعہ ادائیگی کرتا ہے ۔ ویسٹرن یونین سے رقم آپ اپنے مقامی بنک اکاوئنٹ منتقل کرواسکتی ہیں یا ان کے نزدیک آفس سے خود جا کر حاصل کرسکتی ہیں۔ ویسے غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پے پال پاکستان میں اس سال کام شروع کردے گا۔
moon chuhan Apr 15, 2016 06:19pm
Ager ma es ma kam karta ho to moje pase kase male ga
Danish Naveed Apr 15, 2016 06:45pm
nice
Yasir Apr 15, 2016 08:12pm
@عائشہ بخش agar aap ka adsense account hai at aap usy youtube per bhi use kar sakti hain and google adsense paypal nahi balky western union and wire transfer k through payments send karta hai and minimum payout 100$ hai.
Waqar Younis Apr 15, 2016 10:05pm
Bhoot achi information hy lkn account kaise bnne ga or account k mutaliq kuch mazeed information Kahn se miley gi
Apr 15, 2016 11:42pm
شکریہ آپ کا جو ہمیں اُردو میں آگاہ کیا
الیاس Apr 16, 2016 02:46am
ما شا ء اللہ بہت خوب. تقریباً 2 سالوںسے میرا چینل ہےMusk55. اور میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں. مجھے کسطرح سے اکاؤنٹ میں رقم جمع ہونگی
anwar zada gulyar Apr 16, 2016 11:26am
ویب سائڈ بنانا تو ضروری نہیں
حسن امتیاز Apr 16, 2016 05:01pm
@الیاس : میں نے آپ کا یوٹیوب چینل دیکھا ہے ۔ ابھی اس پر درست سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے ، ابھی اس میں کوئی ایسی چیزیں نہیں جو عوام کی اکثریت کو پسند آئے ۔ آپ کے سبسکرائب میں ایک درجن کے قریب ہیں۔مناسب آمدنی کے لئے ان کی تعداد کل از کل ایک ہزار ہونے چاہے ۔
حسن امتیاز Apr 16, 2016 05:02pm
@anwar zada gulyar : یوٹیوب کا کام کے لئے آپ کو ویب سائٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر آپ اپنی ویب سائٹ بھی تیار کرتے ہیں۔ تو اس کا زیادہ فائدہ ہے ۔
Nouman Ijaz Apr 16, 2016 07:05pm
Thank you very much for such a precious info. I am working on that and this info is very helpful for me in this regard. As I have come to know lot of new things which would lead me to implement them more effectively. And also the every Pakistani should make use of YT for an advanced purpose and results. (Sorry I used English instead of Urdu due to unavailability of Urdu editor)
معظم Apr 17, 2016 11:15am
السلام و علیکم! عمدہ اور معلوماتی تحریر کے لئے شکریہ۔ ایک گتھی سلجایئے گا کہ اپنے نان ہوسٹڈ ایڈ سینس اکاؤنٹ کو دوست کی ویب سائیٹ پہ بھی استعمال کر سکتے ہیں کیا؟ دوست کی ویبسائیٹ اس کے اپنے نام پہ ہے اور ایڈ سینس میرے نام پے۔(دوست کی ویب سائیٹ گوگل پالیسی کے مطابق ہے)
معظم Apr 17, 2016 11:27am
گوگل اییڈ سینس کی لسٹڈ زبانوں میں اردو شامل نہیں ہے، تو کیا ہم پاکستان کی بڑی بشمول ڈان نیوز کی طرح اردو ایب سائیٹس پہ ایڈ سینس استعمال کر سکتے ہیں، کیا اس سے اکاؤنٹ بلاک ہونے کا خدشہ ہو گا؟
حسن امتیاز Apr 17, 2016 07:15pm
@معظم : بہت شکریہ آپ کی پسندیدگی کا: گوگل ایڈسینس کو آپ ہر اس ویب سائٹ پر لگاسکتے ہیں۔ جو ان کے پروگرام اور پالیسی کے مطابق ہے ۔ کسی دوسرے دوست کی ویب سائٹ پرکوڈ درج کرنے کی کوئی ممانعت نہیں، لیکن اس بات کا خیال رہے کہ اگر اس کی ویب سائٹ گوگل پالیسی کی خلاف وزری کرتی ہے ۔ تو اکاوئنٹ آپ کا بند ہوگا۔
حسن امتیاز Apr 17, 2016 07:23pm
@معظم : اردو مواد پر گوگل کے اشتہارات کی پالیسی کا مجھے بھی درست علم نہیں، کچھ لوگوں کے مطابق گوگل کی پالیسی یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کا بنیادی (پرائمری) مواد انگریزی میں ہونا لازمی ہے ۔ جب کہ باقی مواد اردو یا دیگر غیر منظور شدہ زبانوں میں ہوسکتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔لیکن یہ کچھ لوگوں کی رائے ہے جو غلط بھی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ بہتر ہے آپ گوگل ایڈ سینس ٹیم سے یہ سوال کریں۔ اگر کوئی جواب ملے تو مجھے ضرور مطلع کیجئے گا۔ آپ کا بہت شکریہ
Sheraz Ahsan Jun 24, 2016 11:15pm
When i tried to enable the youtube partner program in Pakistan through "Monetization" I got following message "The YouTube Partner Program is currently not available in your country" Then this article seems irrelevant in Pakistan's context as one can not earn through partner program..!
hirra Apr 01, 2017 06:14pm
g meny adsence account b bnaya hai or approve b hogya hai google ki janib se.. lekin monetization kya hai?? ye bat smjh nh aai.. or kya payment adress pe hogi>?? mujh se to account number wgera nh poocha gya,,,or plz free lancing k baary me b btaen detail me??
فرید مانوس سیت پور May 16, 2017 09:25pm
مضمون بہت ہی کار آمد اور معلومات افزا ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024