• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

فیس بک اسمارٹ گلاسز تیار کرنے کی خواہشمند

شائع April 13, 2016
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے مقابلے میں ایک نئی ڈیوائس لانے کا فیصلہ کیا ہے جو دیکھنے میں ایک عام چشمے جیسی ہوگی۔

فیس بک نے 2014 میں ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کو مستقبل کا حصہ سمجھتے ہوئے 2 ارب ڈالرز سے اوکیلیوس وی آر نامی کمپنی کو خریدا جو اب وی آر ہیڈ سیٹس تیار کررہی ہے۔

منگل کو فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو دوگنا اضافہ کرتے ہوئے اب تک کی سب سے منفرد ڈیوائس کو سامنے لانے کا اعلان کیا۔

ابھی فیس بک کے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس کچھ ایسے ہیں جو آپ نیچے دیکھ رہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اس ڈیوائس کو چلانے کے لیے ایک طاقتور کمپیوٹر اور ایک علیحدہ کیمرے کی ضرورت ہے جو ہیڈ سیٹ پہننے کے بعد آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرسکے۔

تاہم فیس بک کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس ایف ایٹ کے دوران گزشتہ شب مارک زکربرگ نے کہا کہ وی آر کے ساتھ اب ہم augmented reality (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائس سامنے لارہے ہیں۔

اس ڈیوائس کے لیے کسی کمپیوٹر، کسی اسمارٹ فون کی ضرورت نہیں، بس ایک عام چشمے کی مدد سے ورچوئیل رئیلٹی کا تجربہ اے آر ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوگا اور آپ اپنے ارگرد کی دنیا کی معلومات دیکھ سکیں گے۔

یعنی اگر آپ کسی تاریخی عمارت جیسے مینار پاکستان کو دیکھیں گے تو اس کی تاریخ اس کے ارگرد تیرتی ہوئی نظر آئے گی جسے صرف آپ ہی دیکھ سکیں کیونکہ درحقیقت وہ آپ کی بینائی تو نشر کررہی ہوگی۔

اس طرح کی ٹیکنالوجی پر گوگل اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی کام ہورہا ہے مگر فیس بک ان سے کچھ قدم آگے جاکر سوچ رہی ہے۔

اب فیس بک کی یہ ڈیوائس کب تک سامنے آئے گی ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں مگر مارک زکربرگ کے خیال میں اگلے 10 برسوں کے اندر یہ خواب تعبیر پاجائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024