• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

فیس بک لاگ ان کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم

شائع April 12, 2016 اپ ڈیٹ April 13, 2016
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

کیا آپ کو فیس بک پر پاس ورڈ اور یوزر نیم کے ذریعے لاگ ان ہونا پسند نہیں ؟ تو اب یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے۔

اپنی سالانہ ایف ایٹ کانفرنس میں فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کی جان یوزر نیم اور پاس ورڈ سے چھڑانا چاہتی ہے جس کے لیے اکاﺅنٹ کٹ کو متعارف کرایا گیا۔

یہ ایسا فریم ورک ہے جس میں ایپس کے اندر ایک فون نمبر یا ای میل ایڈریس کے ذریعے سائن ان ہوا جاسکے گا اور فیس بک اکاﺅنٹ کی ضرورت نہیں۔

بس صارف کو کسی بھی میسج (ایس ایم ایس یا ای میل) کی تصدیق کرنا ہوگی اور لاگ ان ہوجائیں گے۔

فیس بک یہ فیچر ایسے ممالک کے لیے سامنے لائی ہے جو ترقی پذیر ہیں تاکہ لوگ بغیر فیس بک اکاﺅنٹ کے بھی اس کی سروسز استعمال کرسکیں۔

یہ سہولت کب تک صارفین کو دستیاب ہوگی ابھی اس حوالے سے فیس بک نے کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

فیس بک شیئرنگ کے لیے زبردست ٹول

فیس بک اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اب اس نے ایک زبردست ٹول بھی متعارف کرادیا ہے۔

جی ہاں اپنی سالانہ ایف ایٹ کانفرنس کے دوران فیس بک کی جانب سے کسی بھی مضمون کے چند الفاظ یا چند لائنیں شیئر کرنا بھی آسان کردیا ہے۔

اب اس ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے آپ جن الفاظ کو شیئر فیس بک پر شیئر اور پوسٹ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ایک کلک سے بس ہائی لائٹ کریں گے اور نیوز فیڈ پر وہ پوسٹ اصل یو آر ایل کے لنک کے ساتھ نظر آنے لگے گی۔

اسی طرح فیس بک نے اپنی سائٹ کا سیو بٹن دیگر ویب سائٹس پر متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے اور ڈویلپرز انہیں اپنی ویب سائٹس پر استعمال کرسکیں گے۔

تاکہ صارف اپنی پسند کی چیز بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کرلے۔

فیس بک میسنجر میں چیٹ بوٹس کی آمد

جیسا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ میں چیٹ بوٹ سپورٹ کو شامل کرلیا ہے اور اسے بوٹس فار میسنجر کا نام دیا گیا ہے۔

ان بوٹس کی مدد سے کاروباری ادارے، میڈیا کمپنیاں یا دیگر صارفین کو براہ راست خدمات فراہم کرسکیں گی، جیسے مارک زکربرگ نے کانفرنس کے دوران ان چیٹ بوٹس کی مدد سے پھولوں کا آرڈر دے کر بھی دکھایا۔

آسان الفاظ میں کہا جائے تو چیٹ بوٹس میسنجر کے صارفین کے لیے آن لائن خریداری کا تجربہ بہت آسان کردیں گے۔

اگر آپ انہیں تلاش کرنا چاہیں گے تو یہ ایپ کے ٹاپ پر موجود سرچ بار میں ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024