• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا،شاہ رخ

شائع April 12, 2016
شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

ممبئی: بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اپنی اہلیہ گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا اور انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا.

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق 'دی کپل شرما شو' کی پہلی قسط کی ریکارڈنگ کے دوران شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا.

جب میزبان کپل شرما نے شاہ رخ سے 'سیلفی' کلچر کے حوالے سے سوال کیا تو کنگ خان کا کہنا تھا، 'آج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہیں، لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوا کرتے تھے، اُس وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنی ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے'.

شاہ رخ نے بتایا، 'میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں. حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتہ کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا، لیکن یہ شو دیکھنے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی.'

شاہ رخ اور گوری 25 اکتوبر 1991 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں.

اگر فلمی مصروفیات کی بات کی جائے تو 15 اپریل کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی نئی فلم 'فین' میں وہ گورو نامی مداح اور سپر اسٹار آرین کھنہ کے ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:فین میں میرا کردار ماضی سے بالکل مختلف، شاہ رخ

دوسری جانب 'دی کپل شرما شو' کی پہلی قسط 23 اپریل کو سونی ٹی وی پر نشر کی جائے گی.

اس سے قبل کپل شرما 'کامیڈی نائٹس ود کپل' کے نام سے کلرز ٹی وی پر شو کیا کرتے تھے، لیکن چینل انتظامیہ سے اختلافات کے بعد انھوں نے اپنا شو بند کرنے کا اعلان کردیا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Apr 12, 2016 07:50pm
Isay adakari kehte hae, kis tarha bewakuf banaya hae. Sharuk aap ko maan lia.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024