• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

’میرا بھائی ہی میرا بہترین دوست‘

شائع April 12, 2016
انوشکا شرما اپنے بھائی کرنیش شرما کے ہمراہ۔ — فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز
انوشکا شرما اپنے بھائی کرنیش شرما کے ہمراہ۔ — فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ممبئی: بولی وڈ انڈسٹری میں کچھ ہی عرصے میں اپنا مضبوط مقام بنانے والی اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے اچھا دوست کوئی اور نہیں، بلکہ ان کا اپنا بڑا بھائی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کا اپنے بڑے بھائی کرنیش شرما کے ہمراہ دیئے گئے انٹرویو میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’این ایچ 10‘ بنانے کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ کام کرنے میں آپ پھر آسانی محسوس کرتے ہیں، لیکن اپنے ہی کسی بہن بھائی کے ساتھ کام کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، خصوصاً مختلف مواقع پر اپنے برتاؤ پر کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

— فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز
— فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود اپنے بڑے بھائی کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کا مضبوط پہلو یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے پر اندھا اعتماد کرسکتے ہیں، ہمارے نظریات چاہے جتنے مختلف ہوں لیکن ہمیں پتہ ہے کہ بالآخر نتیجہ ہم دونوں کی مرضی کے مطابق نکلے گا۔

نئی فلم کی پروڈکشن کے حوالے سے انوشکا شرما نے کہا کہ ہم اپنی فلم میں ’این ایچ 10‘ کی نسبت کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ڈرامائی کے ساتھ رومانوی اور مزاحیہ بھی ہے، جس میں تکنیکی پہلو سے بھی کچھ مختلف کرنے کی کوشش جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024