• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

امتحانی مرکز میں داخلے سے روکنے پر طالب علم کی 'خودکشی'

شائع April 12, 2016

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایک امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روکنے پر طالب علم نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگالی۔

کراچی ویسٹ کے ڈی آئی جی فیروز شاہ کے مطابق 27 سالہ عبد الباسط کو ہمدرد یونیورسٹی کے نارتھ ناظم آباد کیمپس میں انتظامیہ نے داخل ہونے سے روک دیا۔

اطلاعات کے مطابق بی ڈی ایس فورتھ ایئر کے طالب علم تاخیر سے کیمپس پہنچے تھے۔

سینئر میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر نثار شاہ کے مطابق خود کو آگ لگانے کے باعث عبدالباسط کے جسم کا متعدد حصہ جل گیا اور وہ پیر کی رات دوران علاج چل بسے۔

ڈاکٹر شاہ کے مطابق طالب علم کے جسم کا 80 حصہ جھلس چکا تھا اور انہیں شدید زخمی حالت میں کچھ دیگر طالب علموں کی جانب سے ہسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق طالب علم کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کے ساتھ ظلم ہوا ہےاور انہیں انصاف دلوایا جائے۔

ادھر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (6) بند ہیں

ahmaq Apr 12, 2016 01:47am
kiya dakhley kiy ajazat na deyna itniy buriy harekat ki mutqaazi thee
عبدالرزاق قادری Apr 12, 2016 09:59am
سن 2010ء میں جب میرے گریجویشن کے امتحانات ہورہے تھے تو ایک نگران نے 25 منٹ دیر سے آنے پر مجھے بھی علم التعلیم کا پرچہ حل کرنے کے لئے بیٹھنے کی اجازت نہ دی تھی، جو میرے کیریئر میں پہلا بیریئر ثابت ہوا اُس کے منفی اثرات آج تک میری تعلیم پر ہیں۔ حالانکہ مجھے قواعد و ضوابط کا بعد میں پتہ چلا کہ تیس منٹ تک دیر سے آنے کی قانونی اجازت ہوتی ہے۔ پھر میں امتحانی سنٹر سے نکل آیا، اور باغِ جناح لاہور میں بیٹھ کر روتا رہا۔ اگلا سال اس سپلیمنٹری پرچے کی وجہ سے ضائع ہوا اور پھر یہ سلسلہ خراب ہوتے ہوتے ٹوٹ ہی گیا
عبدالرزاق قادری Apr 12, 2016 10:00am
@ahmaq بعض اوقات انسان جذبات کی رو میں بہہ جاتا ہے
Irfan Apr 12, 2016 10:43am
@ahmaq Jab insaan ki khoon paseene ki kamai aur paper miss hone ki soorat main nakaami ka ehsaas ho to jazbatiyat aahi jati hay. Aisi harkat wahi karsakta he jo sari kashtiyan jala kar terna sekh raha ho...... Tariqa ghalat tha but passion valid tha.
Bilal Iqbal Apr 12, 2016 11:01am
Very sad examiner must have the authority to handle the situation
Imran Apr 12, 2016 02:15pm
کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024