• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا، سلمان کی 'ہیروئن' کے روپ میں

شائع April 8, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان اور دپیکا پڈوکون — فوٹو/ پبلسٹی
بولی وڈ اداکار سلمان خان اور دپیکا پڈوکون — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون متعدد بار دبنگ اداکار سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی یہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے فلم ’سلطان‘ کے بعد ایک اور فلم سائن کی ہے جس میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے؟

فلم کے ہدایتکار سلمان خان کے قریبی دوست کبیر خان ہوں گے اور یہ ایک ایکشن فلم ہوگی۔

کبیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی سلمان خان کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی۔

کبیر خان نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ سلمان کے ساتھ ان کی فلم 2017 میں عید پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا سلمان کو تحفے میں دلہن دینے کی خواہشمند

سلمان خان اور کبیر خان اس سے قبل ایک ساتھ 2 کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں 2012 کی ’ایک تھا ٹائگر‘ اور 2015 کی ’بجرنگی بھائی جان‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کئی مرتبہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں تاہم اب تک ایسا ممکن نہیں ہوپایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلمان کے ساتھ جلد کام کرنا چاہوں گی‘

سلمان اس وقت اپنی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دپیکا پڈوکون اپنی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زننڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم ’سلطان‘ رواں سال عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024