• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بپاشا اور کرن سنگھ کی شادی 30 اپریل کو

شائع April 7, 2016
— فوٹو بشکریہ پنک ولا
— فوٹو بشکریہ پنک ولا

آخرکار پباشا باسو اور کرن سنگ گروور نے اعلان کردیا ہے کہ اوہ دونوں 30 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نوبیاہتا جوڑے نے اپنا مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس بڑی خبر کو شیئر کیا " ہم ہر ایک کے ساتھ یہ اچھی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ 30 اپریل 2016 ہمارے لیے ایک بڑا دن ہوگا، ہم تمام تر محبت اور سپورٹ کے لیے اپنے گھروالوں، دوستوں، پرستاروں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شادی ہر کسی کا نجی معاملہ ہونا چاہئے"۔

بیان میں کہا گیا " اس حوالے سے ہماری پرائیویسی کا احترام کرنے پر ہم شکر گزار ہوں گے، ہمیں توقع ہے کہ لوگوں کی دعاﺅں اور گرمجوشی کا سلسلہ اس نئے سفر کے آغاز پر بھی جاری رہے گا"۔

یہ کرن سنگھ کی تیسری جبکہ بپاشا کی پہلی شادی ہے۔

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔

37 سالہ بپاشا باسو اور 34 سالہ کرن سنگھ کی دوستی کی خبریں 2015 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’الون‘ کے بعد میڈیا کی زینت بنیں، جس کے بعد ان کی شادی کی بھی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

تاہم بپاشا باسو نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا، ’اگر مجھے شادی کرنی ہوگی اور جب بھی کرنی ہوگی تو اس کا اعلان میں خود کردوں گی، گزارش ہے کہ اس بات کو غیر سنجیدگی سے نہ لیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: ‘اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی‘

اس سے قبل پباشا کی قریبی دوست پریانکا چوپڑہ نے اس شادی کی تصدیق کی تھی۔

پریانکا نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ’میں اپنی دوست بپاشا اور ان کے دلہا کرن سنگھ کے لیے بے حد خوش ہوں، بپاشا تمہارا دل سونے کا ہے اور تمہیں اس سے بھی زیادہ خوشیاں ملنی چاہیئیں‘۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024