• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں، بلاول بھٹو

شائع April 4, 2016
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—اے پی پی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—اے پی پی

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش میں پی پی پی کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں، قوم کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔

بظاہر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے سوال کی کہ بی بی کے قتل اور غداری کیس کے ملزم کو ملک سے باہر کیسے جانے دیا گیا۔

بلاول نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نہ کوئی خارجہ پالیسی ہے نہ داخلہ، حکومت ایک سانحے کے بعد دوسرے کا انتظار کرنے میں لگی ہے۔

سانحہ لاہور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا خطاب کھوکلا تھا، بیت اللہ محسود کے مرنے پر آنسو بہانے والا وزیرداخلہ دہشت گردی کے واقعہ پر مسنگ پرسن بناجاتا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر آزاد کشمیر کا مینڈیٹ چوری کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام عائد کیا جبکہ کشمیر کاز کو پس پشٹ ڈالنے کا بھی دعویٰ کیا۔

بلاول نے معاشی پالیسیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ کشکول توڑنے کی دعویدار نواز حکومت نے تین برس میں اربوں ڈالر قرض لے کر ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریبوں کے مسائل حل کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین نے گڈگورننس میں حکومتی ناکامیوں پر خطرہ ظاہر کیا کہ کہیں کوئی جمہوریت کی بساط ہی نہ لپیٹ دے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیراعظم حکومت کرنا ان کے والد اور پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری سے سیکھ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024