• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:21am
  • ISB: Fajr 5:05am Sunrise 6:28am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:21am
  • ISB: Fajr 5:05am Sunrise 6:28am

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی

شائع April 3, 2016

پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے کئی افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔

صوبے کے دارالحکومت پشاور کے علاوہ سوات، شانگلہ، چترال سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچائی۔

شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد غور بند میں 30 گھروں پر مشتمل گاؤں سیلاب میں مکمل طور پر ڈوب گیا، غوربند اور کاڑنا میں 2رابطہ پل بھی دریا میں بہہ گئے، پورے ضلع میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔

پشاور میں مسلسل بارش کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

پانی کے ایک بڑے ریلے سے بٹہ تل کے مقام پر رابطہ پل بری طرح متاثر ہوا، جس کی وجہ سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

بٹہ تل پُل کی مارکیٹ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے 70 سے زائد دکانیں بہہ گئیں جبکہ 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔

متاثرہ علاقے میں انتظامیہ فوری طور پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

کئی علاقوں کی کچی آبادیوں کے مکان اور دکانیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے — فوٹو : اے ایف پی
کئی علاقوں کی کچی آبادیوں کے مکان اور دکانیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے — فوٹو : اے ایف پی