• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ فلم ’اظہر‘ کا پہلا ٹریلر جاری

شائع April 2, 2016
فوٹو/ پبلسٹی—۔
فوٹو/ پبلسٹی—۔

بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ’اظہر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم 'اظہر' ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس میں عمران ہاشمی، اظہر الدین کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

2 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں کپتان اظہر الدین کی زندگی کے اتار چڑھاؤ دکھائے گئے ہیں۔

اظہر الدین ہندوستان کے کامیاب کرکٹ کپتانوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں، جن پر میچ فکسنگ کا الزام لگادیا گیا تھا۔

اس ٹریلر میں ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں آنے والی مشکلات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اظہر دین کی پہلی بیوی نورین تھیں، ان کا تعلق ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ بھی رہا جن سے انہوں نے 1996 میں پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد شادی کرلی، بعدازاں اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کے راستے بھی 2010 میں جدا ہوگئے۔

فلم میں نورین کا کردار پراچی دیسائی جبکہ سنگیتا بجلانی کا کردار نرگس فخری ادا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'اظہرالدین' بننے کیلئے تامل سیکھنا ضروری

ٹونی ڈی سوزا کی ہدایت اور ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’اظہر‘ رواں سال 13 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024