• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہندوستانی اداکارہ پرتیوشا نے خودکشی کرلی

شائع April 2, 2016
ہندوستانی اداکارہ پرتیوشا بینرجی — فوٹو/ فائل
ہندوستانی اداکارہ پرتیوشا بینرجی — فوٹو/ فائل

ممبئی: مقبول ہندوستانی ڈرامہ ’بالیکا ودھو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے یکم اپریل کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کو فوری طور پر کوکیلا بین ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ کی دلخراش اموات

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) دھننجے کلکرنی کے مطابق اداکارہ نے شام تقریباً 5 بجے خودکشی کی، جس کے فوری بعد ان کے ایک دوست نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آجائے گی۔

اداکارہ نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز ڈرامے ’بالیکا ودھو‘ سے کیا تھا جس میں انہوں نے آنندی نامی لڑکی کا کردار کیا تھا۔

اس ڈرامے سے شہرت پانے کے بعد پرتیوشا نے کئی رئیلٹی شوز اور ڈراموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیا کی خود کشی: محبت میں ناکامی؟

یاد رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ اداکارہ جیا خان بھی 2013 میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرچکی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024