• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

سرخ رنگ، منفرد ڈیزائن، چین کا دلچسپ فیشن شو

شائع April 1, 2016

بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں دلچسپ اور منفرد فیشن شو منعقد کیا گیا جسے دیکھنے کے بعد شائقین پر لطف ہونے کے ساتھ ساتھ خوفزدہ بھی نظر آئے۔

چین کے مقبول ڈیزائنر شیگنگ ہو نے اس دوران اپنی دلچسپ کلیکشن پیش کی جس میں تمام ماڈلز سرخ ملبوسات پہنی تھی۔

اس کلیکشن میں سب سے دلچسپ اور عجیب بات یہ تھی کہ ریمپ پر چلنے والی ماڈلز نے اپنے چہروں پر بھی سرخ رنگ لگایا ہوا تھا۔

45 سالہ ڈیزائنر شیگنگ ہو چین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنے منفرد ملبوسات کے لیے جانے جاتے ہیں۔

شیگنگ ہو 16 سال کی عمر میں یورپ گئے جہاں تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے پارٹ ٹائم نوکری بھی کیا۔

فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے 1 سال میں 45 فیشن شوز منعقد کیے، اپنی زندگی کے 25 سال باہر گزارنے کے بعد وہ 4 سال قبل چین واپس آئے۔

ڈیزائنر شیگنگ ہو نے اپنے کیرئیر میں ایک بار نیدرلینڈ کی ملکہ کے لیے بھی لباس تیار کیا تھا جس کے ساتھ ساتھ وہ مقبول کینز فیسٹیول میں بھی مشہور شخصیات کے لیے بہترین ملبوسات ڈیزائن کرچکے ہیں۔

ڈیزائنر شیگنگ ہو کی کلیکشن میں تمام ماڈلز نہایت منفرد ملبوسات پہنے نظر آئیں  — فوٹو/ اے ایف پی
ڈیزائنر شیگنگ ہو کی کلیکشن میں تمام ماڈلز نہایت منفرد ملبوسات پہنے نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی
مقبول ڈیزائنر شیگنگ ہو انوکھے اور دلچسپ ملبوسات بنانے کے لیے مقبول ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
مقبول ڈیزائنر شیگنگ ہو انوکھے اور دلچسپ ملبوسات بنانے کے لیے مقبول ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
شو میں پیش کی گئی کلیکشن نے لوگوں کو حیرت زدہ بھی کیا — فوٹو/ اے ایف پی
شو میں پیش کی گئی کلیکشن نے لوگوں کو حیرت زدہ بھی کیا — فوٹو/ اے ایف پی
شو کے بعض ملبوسات انتہائی منفرد تھے — فوٹو/ اے ایف پی
شو کے بعض ملبوسات انتہائی منفرد تھے — فوٹو/ اے ایف پی
ڈیزائنر شیگنگ ہو نے اپنی کلیکشن کے لیے سرخ رنگ کا انتخاب کیا — فوٹو/ اے ایف پی
ڈیزائنر شیگنگ ہو نے اپنی کلیکشن کے لیے سرخ رنگ کا انتخاب کیا — فوٹو/ اے ایف پی
فیشن شو میں چین اور مغرب دونوں کے امتزاج کا خیال رکھا گیا تھا — فوٹو/ اے ایف پی
فیشن شو میں چین اور مغرب دونوں کے امتزاج کا خیال رکھا گیا تھا — فوٹو/ اے ایف پی
ماڈلز ریمپ پر چلنے کے لیے تیار ہورہی ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
ماڈلز ریمپ پر چلنے کے لیے تیار ہورہی ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
ماڈلز کی تیاری کے لیے میک اپ کا خصوصی اہتمام کیا گیا جو ملبوسات سے ان کو ہم آہنگ کریں — فوٹو/ اے ایف پی
ماڈلز کی تیاری کے لیے میک اپ کا خصوصی اہتمام کیا گیا جو ملبوسات سے ان کو ہم آہنگ کریں — فوٹو/ اے ایف پی
شو کے دوران ماڈلز چہروں پر ماسک پہنے نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی
شو کے دوران ماڈلز چہروں پر ماسک پہنے نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی
ماڈلز نے شو میں ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے — فوٹو/ اے ایف پی
ماڈلز نے شو میں ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے — فوٹو/ اے ایف پی
شو کو مزید دلچسپ اور انوکھا بنانے کے لیے ماڈلز نے سرخ رنگ کے بال لگائے — فوٹو/ اے ایف پی
شو کو مزید دلچسپ اور انوکھا بنانے کے لیے ماڈلز نے سرخ رنگ کے بال لگائے — فوٹو/ اے ایف پی