• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مریض کو زندہ جلانے والا جعلی عامل گرفتار

شائع March 30, 2016

گجرانوالہ : 4 روز قبل 'جنات نکالنے کے عمل' کے دوران گجرانوالہ کے شہری کو زندہ جلانے والے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ باغبانپورہ کے رہائشی 60 سالہ محنت کش عبدالستار کو بیماری سے نجات دلانے کے لیے کئے جانے والے 'عملیات' کے دوران جعلی عامل سائیں بابا اور اس کے ساتھیوں نے زندہ جلا دیا تھا۔

عامل نے اعتراف جرم کر لیا ہے — فوٹو : اقبال مرزا
عامل نے اعتراف جرم کر لیا ہے — فوٹو : اقبال مرزا

پولیس نے ڈرامائی انداز میں حافظ آباد سے ملزم سائیں بابا کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی عامل نے 60 سالہ شخص کو زندہ جلا دیا

سائیں بابا کا کہنا تھا کہ وہ 35 جنات نکال چکا ہے لیکن دھویں سے جنات نکالنے کا اس کا پہلا تجربہ تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آگ کے زیادہ نزدیک لے جانے کے باعث مریض عبدالستار جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور جلد ہی ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

سائیں بابا نامی عامل کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا— فوٹو : اقبال مرزا
سائیں بابا نامی عامل کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا— فوٹو : اقبال مرزا

واضح رہے کہ چار روز قبل عبدالستار کو زندہ جلانے والے جعلی عامل سائیں بابا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی تھی۔

باغبانپورہ پولیس نے بتایا تھا کہ محنت کش عبدالستار گزشتہ کچھ روز سے بیمار تھا اور اسے دورے پڑتے تھے، جس کے علاج کے لیے اس کے اہلخانہ نے گوجرہ سے ایک عامل بابا کو بلوایا۔

تصاویر دیکھیں: جعلی پیروں کے ہتھکنڈے

مذکورہ عامل سائیں بابا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچا اور عبدالستار کی بیماری کو جنات کا سایہ قرار دے کر گھر کے ایک کمرے میں لے گیا، جہاں وہ رات بھر آگ جلا کر چلہ کاٹتا رہا۔

پولیس کے مطابق صبح کمرے سے کوئی آواز نہ آنے پر اہلخانہ نے کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں عبدالستار کی لاش موجود تھی اور آگ کے باعث اس کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس چکا تھا، جبکہ عامل بابا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو چکا تھا، مقتول محنت کش کے 6 بچے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024