• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اب چند لمحوں میں دنیا میں کہیں 'پہنچنا' ممکن

شائع March 29, 2016
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ نے ایک ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں ' چند سیکنڈوں میں پہنچا سکتے ہیں'۔

جی ہاں ہولو پورٹیشن نامی یہ ڈیوائس دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔

ہولو پورٹیشن ایک نئی طرز کی ٹیکنالوجی ہے جو آپ کے تھری ڈی امیج کو دنیا میں کسی بھی جگہ ٹیلی پورٹ کردے گی اور آپ دوسری جانب اپنے دوست یا رشتے دار سے بالکل اس طرح مل سکیں جیسے وہ آپ کے دوبدو ہو۔

via GIPHY

اوپر والی تصویر میں بائیں جانب سے شخص کھڑا ہے وہ درحقیقت کمرے میں نہیں بلکہ اس کا ہولوگرافک عکس ہے مگر دیکھ کر یہ اندازہ لگانا لگ بھگ ناممکن ہے۔

اس ڈیوائس کے لیے کمرے میں متعدد تھری ڈی کیمرے لگائے جاتے ہیں جو کسی بھی فرد کے مختلف انداز سے تصویریں لیتے ہیں، پھر یہ کیمرے مائیکروسافٹ کو ہولوگرافک گلاسز ہولو لینس تک وہ ڈیٹا پہنچاتے ہیں جو انہیں رئیل ٹائم میں حقیقی شخص جیسی شکل میں ڈھال دیتا ہے۔

جب یہ عمل مکمل ہوجاتا ہے تو اس عکس کو دنیا میں کسی بھی جگہ بھیجا جاسکتا ہے بس شرط یہ ہے کہ دوسرے شخص کے پاس بھی ہولو لینس موجود ہوں۔

زبردست ڈیوائس ہے ناں؟ مائیکروسافٹ کے ہولو لینس کو 30 مارچ سے منتخب ڈویلپرز کو فراہم کیا جائے گا اور ہولو پورٹیشن کے اضافے سے ہٹ کر بھی یہ ڈیوائس آپ کو ویڈیو گیمز میں داخل ہونے اور مختلف شہروں کی ورچوئل سیر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024