• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
شائع March 29, 2016 اپ ڈیٹ March 31, 2016

بلیک میلنگ سے تنگ ملک ریاض کی میڈیا میں انٹری

بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاون گروپ کے مالک ملک ریاض حسین—۔فوٹو/ رائٹرز
بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاون گروپ کے مالک ملک ریاض حسین—۔فوٹو/ رائٹرز

اسلام آباد: بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاون گروپ کے مالک ملک ریاض حسین کے اعلیٰ عسکری قیادت اور سینیئر سیاستدانوں سے تو بہت اچھے تعلقات ہیں تاہم وہ خود کو الزامات اور بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے اب میڈیا انڈسٹری میں بھی قدم جمانے کا ارادہ رکھتے ہیں.

ملک ریاض، ملک کے امیر ترین اور بااثر تاجروں میں شمار ہوتے ہیں، وہ ایک ایسے ارب پتی ہیں، جنھیں کرپشن کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور انھیں ہاؤسنگ اسکیموں اور خیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے.

لیکن اب 66 سالہ ملک ریاض ایک 'میڈیا امپائر' قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ اسے اپنے تجارتی مقاصد کے فروغ اور اُن لوگوں کو روکنے کے لیے استعمال کریں گے جو ان کا نام بدنام کرنا چاہتے ہیں.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے باہر بحریہ ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا، 'میں بہت جلد میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھوں گا، میں صرف ایک نہیں بلکہ بہت سارے ٹی وی چینلز کا آغاز کروں گا'.

ملک ریاض کا کہنا تھا، 'میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بلیک میلرز کو روکنے کے لیے اس سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں کہ آپ میڈیا میں چلیں جائیں'.

مزید پڑھیں:ملک ریاض ’بحریہ‘ نام کے حق سے محروم

اسلام آباد کے باہر ایک پر فضا مقام پر واقع بحریہ ٹاؤن میں ایفل ٹاور اور مجسمہ آزادی بھی تعمیر کیا گیا ہے، یہاں کی سڑکوں پر دھول مٹی ڈھونڈنے سے نہیں ملتی جبکہ جابجا موجود گھاس تھائی لینڈ سے منگوائی گئی ہے. بحریہ ٹاؤن کے پرائیوٹ گارڈز بھی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں.

اسلام آباد کے باہر ایک پر فضا مقام پر واقع بحریہ ٹاؤن میں ایفل ٹاور بھی تعمیر کیا گیا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
اسلام آباد کے باہر ایک پر فضا مقام پر واقع بحریہ ٹاؤن میں ایفل ٹاور بھی تعمیر کیا گیا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

کھلا اعتراف!

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں چھٹے بڑے ٹیکس دہندہ ہیں، انھوں نے کھلے عام کہا کہ وہ ٹاپ سیاستدانوں، ججوں اور ملک کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے اراکین کو بھی رشوت دے چکے ہیں.

تاہم رائٹرز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک ریاض کے ان الزامات پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا.

ملک ریاض کا کہنا تھا، 'اگر میں اپنی جانب سے ادا کی گئی سب سے بڑی رشوت کی رقم آپ کو بتاؤں، تو آپ کو ہارٹ اٹیک ہوجائے گا'.

یاد رہے کہ 2012 میں ملک ریاض نے اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے عدالتی معاملات اپنے حق میں سازگار کروانے کے لیے ملک کے چیف جسٹس کے بیٹے کو رقم ادا کی تھی.

یہ بھی پڑھیں:رشوت نہیں دی بلکہ بلیک میل ہوا ، ملک ریاض

مذکورہ کیس اب بھی جاری، تاہم التواء کا شکار ہے.

اسلام آباد کے باہر ایک پر فضا مقام پر واقع بحریہ ٹاؤن میں مجسمہ آزادی بھی تعمیر کیا گیا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
اسلام آباد کے باہر ایک پر فضا مقام پر واقع بحریہ ٹاؤن میں مجسمہ آزادی بھی تعمیر کیا گیا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

دوسری جانب ملک ریاض کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بھی کرپشن کے مختلف الزامات میں تفتیش کا سامنا ہے. ان الزامات میں زمین پر غیر قانونی قبضہ اورسرکاری جائیداد کو کوڑیوں کے دام اپنے نام الاٹ کروانے میں سیاستدانوں کی حمایت حاصل کرنا بھی شامل ہے.

تاہم جب نیب سے ملک ریاض کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بیورو کا کہنا تھا کہ وہ انفرادی کیسز پر بیان نہیں دے سکتا.

ملک ریاض نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ٹی وی چینلز کے ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو ان کی ساکھ کا دفاع کرسکے.

ان کا کہنا تھا، 'میں میڈیا میں نہیں جانا چاہتا، لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا کوئی اور راستہ نہیں ہے'.

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نیوز سیکٹر میں ان کی موجودگی ان کے خیراتی کاموں کو اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی.

بحریہ ٹاؤن میں واقع گھروں کا ایک منظر—۔فوٹو/ رائٹرز
بحریہ ٹاؤن میں واقع گھروں کا ایک منظر—۔فوٹو/ رائٹرز

واضح رہے کہ ملک ریاض نے اس سے قبل بول ٹی وی چینل کا لائسنس حاصل کیا تھا، جسے انھوں نے 2013 میں سافٹ ویئر کمپنی ایگزیکٹ کو منتقل کردیا، جس کی دستاویزات پیمرا کے پاس موجود ہیں، تاہم ملک ریاض اس بات سے انکار کرتے آئے ہیں کہ وہ کبھی بول کے ساتھ ملوث رہے ہیں.

بول کو اُس وقت بندش کا سامنا کرنا پڑا جب گذشتہ برس ایگزیکٹ کے خلاف مبینہ طور پر جعلی ڈگریاں فروخت کرنے کے الزام کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا.

عسکری تعلقات؟

30 سال قبل بحیثیت ٹھیکے دار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ملک ریاض نے وہ وقت بھی دیکھا جب انھیں اپنی نومولود بیٹی کو ہسپتال سے گھر لانے کے لیے اپنے چاندی کے برتن فروخت کرنے پڑے.

ان کی زندگی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب 1979 میں انھوں نے ایک دوست سے 15 سو روپے ادھار لے کرفوج کے انجینیئرنگ وِنگ میں ایک ٹھیکے کے لیے درخواست دی.

یہ ٹھیکہ پاکستانی فوج کے ساتھ ان کے طویل المدتی تعلقات کی بنیاد ثابت ہوا.

یہ بھی پڑھیں:دو سابق فوجی افسروں نے بلیک میل کیا، ملک ریاض

اسلام آباد کے باہر واقع بحریہ ٹاؤن کا ایک منظر—۔فوٹو/ رائٹرز
اسلام آباد کے باہر واقع بحریہ ٹاؤن کا ایک منظر—۔فوٹو/ رائٹرز

اب ملک ریاض کئی ہزار ایکڑ پر مبنی 5 ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے ساتھ شراکت دار ہیں.

پاک فوج کی آرمی چیف اور ملک ریاض کے تعلقات کی تردید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے معروف بزنس مین ملک ریاض اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریبی تعلقات کے حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کی تردید کردی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رائٹرز نے گزشتہ روز ملک ریاض کا ایک انٹرویو جاری کیا تھا جس میں ملک ریاض کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان کے آرمی چیف کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

تاہم اس خبر کے ایک روز بعد یعنی بروز بدھ 30 مارچ کو رائٹرز نے ایک ایڈوائزی کے ذریعے اس خبر کو واپس لے لیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ آرمی چیف اور ملک ریاض کے قریبی تعلقات کی بات درست نہیں ہے۔

فوج کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ رائٹرز بھی اپنی اس خبر کو غلطی کی بنیاد پر واپس لے چکا ہے۔


نوٹ: *برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے اس انٹرویو کے بعد ایک ایڈوائزری جاری کی جس کے بعد خبر سے آرمی چیف سے متعلق جملے نکال دیے گئے ہیں۔٭

٭رائٹرز نے اپنی ایڈوائزری غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خبر میں آرمی چیف اور ملک ریاض کے تعلقات کی باتیں درست نہیں ہیں۔*


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Tariq Shaheen Mar 29, 2016 03:19pm
Malik Riaz is a genius and generous man, but let him say something about DHA Valley & DHA homes Rawalpindi. We (the overseas workers) have devoted everything in this project.
Razzak Abro Mar 29, 2016 10:42pm
Hope Malik Riaz's announcement to enter into media industry should not be a matter of concern for current media houses, and his media house would not get fate like Bol
Murtaza nairobi Mar 30, 2016 12:44am
Please convey our message to janab Malik riaz sahab that please telecast all his channels in East Africa, Tanzania, Kenya, Malawi Uganda etc..coz there are lot of channels from India but very less from Pakistan. Thanks
Chaudhry Ahsan Premee Mar 30, 2016 03:01am
Recently, there are several media owners which is related to education and housing industry in the country. They use the media as a technical weapon. Corrupt bureaucracy and political people is afraid of the media over the corrupt system of Pakistan.