• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو
شائع March 26, 2016 اپ ڈیٹ March 21, 2017

جگمگاتی جلد کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں

دنیا بھر میں خواتین و مرد حضرات کروڑوں روپے کریموں اور دیگر مصنوعات پر خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی جلد تروتازہ اور جوان نظر آئے۔

تاہم اگر آپ جگمگاتی جلد چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان اور سستا حل بھی موجود ہے۔

درحقیقت آپ کی غذا جلد کی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور آپ کو خشک جلد یا کیل مہاسے وغیرہ پر بھی ان کی مدد سے قابو پاسکتے ہیں۔

تو یہاں ایسی ہی چند غذاﺅں کا ذکر کیا گیا ہے۔

بادام

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ کیل مہاسوں کے شکار ہیں تو آپ کو روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانے کو عادت بنالینا چاہئے۔ بادام وٹامن ای اور ایک اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت مند جلد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جسمانی دفاعی نظام بھی مضبوط بناتا ہے۔ بادام جسم میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنے، ذیابیطس سے تحفظ اور دماغی افعال کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پیاز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سلفر کو چہرہ روشن کرنے والا جز قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں چھپی خاصیتیں ہیں جو جلدی خلیات کو اپنی شکل برقرار رکھنے سمیت جھریوں میں کمی لانے میں مدد دیتی ہیں۔ پیاز میں سلفر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق سلفر سے بھرپور غذائیں کیل مہاسوں کی تکلیف میں بھی کم لاتی ہیں۔ پیاز وٹامن اے، سی اور ای سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔

آم

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آم میں موجود بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے جلد کو دوبارہ جوان بنانے میں مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں کچھ چمک کا اضافہ بھی کردیتے ہیں۔ روزانہ ایک آم کھانے سے جلد پر گہرے نشانات، کیل مہاسوں اور داغوں کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ چہرے پر مسوں یا دانوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، ایک چائے کے چمچ آم کے پیسٹ کو آدھے چائے کے چمچ دودھ یا شہد میں ملا کر اپنے چہرے پر ملیں جس سے جلد کے مردہ خلیات اور مسوں وغیرہ کو ہٹانے میں مدد ملے گی جبکہ جلد زیادہ جگمگانے لگے گی۔

زیادہ تیل والی مچھلی (آئلی فش)

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جن مچھلیوں میں زیادہ تیل ہو وہ جلد میں بہتری لانے کے لیے بھی بہترین ہوتی ہیں، جیسے کیل مہاسے، چنبل، خارش اور سوزش جلد کے لیے۔ ایسی مچھلی جسم میں ایسے اجزاءکی تیاری میں مدد دیتی ہے جو جلد کے مسائل، سوجن وغیرہ کو کم کرنے میں مد دیتے ہیں۔

پانی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ کی جلد خشک ہوتی جارہی ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ آپ کو مناسب مقدار میں پانی پینے کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خشک جلد ایسی ناقص غذا کا نتیجہ ہوتی ہے جس میں جسم کے لیے پانی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ پانی کے ساتھ ایسی غذاﺅں کو استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسے کھیرے، خربوزے، مالٹے، تربوز اور مرچ وغیرہ۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Asad Mar 26, 2016 11:33pm
Mera balo ka masla he pore bal nekili he
TAHIR MEHMOOD Mar 27, 2016 11:46am
Goood method.. and netural
SARWAT AZIZ Mar 27, 2016 10:54pm
GOOD INFORMATION
Saddam Sahi Mar 28, 2016 08:25pm
Mere khayal zada se zada istamal me lani chahye ye cheeze