• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

فواد خان کی ایک اور بولی وڈ فلم باکس آفس پر ہٹ

شائع March 22, 2016
فلم کپور اینڈ سنز نے ریلیز کے بعد سے اب تک شائقین اور نافدین دونوں کو ہی متاثر کیا ہے — پبلسٹی فوٹو
فلم کپور اینڈ سنز نے ریلیز کے بعد سے اب تک شائقین اور نافدین دونوں کو ہی متاثر کیا ہے — پبلسٹی فوٹو

پاکستانی اداکار فواد خان کی بولی وڈ میں دوسری فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے صرف 4 روز میں 31 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کما لیے ہیں۔

شکن بترا کی ہدایت میں بنی فلم میں فواد خان کے ہمراہ، سدھارتھ ملہوترا، عالیہ بھٹ، رشی کپور، رتنا پاٹھک، اور رجت کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کپور اینڈ سنز: فواد کا غیرمعیاری انتخاب

’کپور اینڈ سنز‘ پھلکی رومانوی، اور طنز و مزاح سے بھرپور ایک مڈل کلاس خاندان کے گھریلو مسائل کی عکاسی کرتی ہوئی فلم ہے جس میں فواد اور سدھارتھ نے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی بے حد داد وصول ہورہی ہے اور باکس آفس پر بھی فلم نے ریلیز کے چند ہی دنوں میں ایک بڑی کمائی حاصل کرلی ہے۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن ادرش نے ٹوئٹر پر بتایا کہ فلم نے اپنے ریلیز کے صرف چار روز میں 31 کروڑ سے زائد کمائی کرلی اور فلم اب بھی باکس آفس پر مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ 18 مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی تھی۔

فلم نے ریلیز کے پہلے روز 6 کروڑ 85 لاکھ روپے، ہفتے کو 7کروڑ 75 لاکھ روپے، اتوار کو 11 کروڑ 75 لاکھ روپے اور پیر کو 5 کروڑ 8 لاکھ روپے کمائے۔

واضح رہے کہ فواد خان کی بولی وڈ میں یہ دوسری فلم ہے، اس سے قبل 2014 میں ریلیز ہوئی ان کی ڈیبیو فلم ’خوبصورت‘ نے بھی اچھا ردعمل حاصل کیا۔

فلم میں فواد خان کے ہمراہ اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

mastani Mar 22, 2016 08:50pm
Pakistan me bhi ek achi film industry ho to maza aa jae, hamare adakar Hindustan jate hae koi baat nahi, hamare adakro me bahot salahiyat mojud hae, wo kia nahi kar sakte.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024