• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کپور اینڈ سنز: فواد کا غیرمعیاری انتخاب

شائع March 20, 2016 اپ ڈیٹ March 21, 2016
فلم کا سب سے اچھا پہلو کہانی کا اصل اور معیاری ہونا ہے، مگر اس سے بھی کہیں زیادہ مثبت پہلو اس کہانی میں کردارنگاری ہے۔ - پبلسٹی پوسٹر۔
فلم کا سب سے اچھا پہلو کہانی کا اصل اور معیاری ہونا ہے، مگر اس سے بھی کہیں زیادہ مثبت پہلو اس کہانی میں کردارنگاری ہے۔ - پبلسٹی پوسٹر۔

ہندوستانی فلمی صنعت میں ایسی فلمیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں، جن کی کہانی اوریجنل ہو، کسی مغربی خیال سے متاثر یا چوری شدہ نہ ہو۔ یہ فلم کپور اینڈ سنز اس لحاظ سے ایک بہتر فلم ثابت ہوئی ہے۔

اس کا سب سے اچھا پہلو کہانی کا اصل اور معیاری ہونا ہے، مگر اس سے بھی کہیں زیادہ مثبت پہلو اس کہانی میں کردارنگاری ہے، جس کی وجہ سے فلم میں آخر تک تجسس برقرار رہا۔

ہلکی پھلکی رومانوی، اور طنز و مزاح سے بھرپور ایک مڈل کلاس خاندان کے گھریلو مسائل کی عکاسی کرتی ہوئی یہ فلم کرداروں کی تخلیق اور ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی بنیاد پر مضبوط ثابت ہوئی اور کئی تکنیکی خامیوں کے باوجود فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ابتدائی تین دن تک کی باکس آفس رپورٹ بھی اس بات کی تصدیق کر رہی ہے۔ فلم کو توجہ ملنے کی ایک بڑی وجہ اس فلم کے لیے کرن جوہر کا فلم ساز ہونا بھی ہے۔

فلم کی کہانی شکون بترا اور عائشہ دیوتری ڈھیلون نے لکھی۔ سب جانتے ہیں کہ اس فلم کے ہدایت کار شکون بترا ہیں، لیکن کہانی کا ٹریٹمنٹ دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ اس کہانی نویس جوڑی میں کافی ذہنی ہم آہنگی ہے، کیونکہ اس سے پہلے دونوں کی بطور کہانی نویس پہلی فلم اک میں اور تو تھی۔

فلم کی تدوین، کہانی کو فلمانے کے لیے مقام موزوں، میک اپ، لائٹس، گرافکس اور دیگر تمام پہلوؤں سے بھی فلم میں کوئی بڑی خامی نہیں، مگر موجودہ فلم میں کرداروں کا آپس میں مضبوط ربط ہونے کے باوجود کئی تکنیکی غلطیاں ہیں۔ اتنا مضبوط پلاٹ بنانے والے کہانی نویسوں سے ان غلطیوں کی توقع نہ تھی، مگر ان غلطیوں کو مضبوط کہانی اور ہدایت کار کے فلمانے کے انداز نے اپنے اندر چھپا لیا۔

فلم کے ہدایت کار بہت زیادہ تجربہ کار اور منجھے ہوئے نہیں، لیکن اس فلم کی ضرورت ایک ایسا ہی نوجوان اور کم تجربہ کار ہدایت کار تھا، جس کی ذہنی اور تخلیقی سطح نوجوان نسل سے قریب تر ہو، تاکہ وہ کہانی سے انصاف کر سکے، کیونکہ فلم کی کہانی کا انحصار دونوں بھائیوں کی زندگی کے معمولات پر تھا، جنہوں نے ابھی عملی زندگی میں قدم رکھا ہی تھا، لہٰذا ہدایت کار بھی اپنا کام بخوبی نبھانے میں کامیاب رہے۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ کپور خاندان کا سربراہ ایک ریٹائرڈ فوجی، نوے سال سے زیادہ عمر کا بزرگ، جو مزاج کا رنگیلا تھا، وہ اپنے بیٹے، بہو اور پوتوں کے ساتھ خوش باش زندگی بسر کرتا ہے۔

ان بزرگ کی ایک شدید ترین خواہش یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنا ایک فیملی فوٹو بنوا سکیں تاکہ ان کے اندر خاندان کے جڑاؤ کی تمام اکائیاں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں۔ کیونکہ وہ پرانے زمانے کے آدمی ہیں، اس لیے ان روایات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، مگرساتھ ساتھ زندہ دل ہونے کی بنیاد پر ان کا طرزِ گفتگو ایسا ہے جس طرح وہ کسی ہم عمر دوست سے مخاطب ہوں۔

ایک زندہ دل دادا کے کردار میں رشی کپور نے اپنی اداکارانہ مہارت سے رنگ بھر دیے۔ اس کردار کو نبھانے کے لیے انہوں نے مسلسل کئی دن دس بارہ گھنٹے میک اپ میں وقت گزارا، جوخاصا تکلیف دہ تھا۔ اس کے علاوہ فلم کے ہدایت کار سے ان کا مزاج بھی نہیں ملتا تھا، اس لیے انہیں فلم میں کام کرتے ہوئے خاصی دقت ہوئی۔ البتہ فواد اور سدھارتھ میں خوب دوستی جم گئی۔ دونوں نے شوٹنگ کے دنوں میں خوب کرکٹ کھیلی اور اچھی یادیں سمیٹیں۔ دیگر اداکاروں نے بھی اپنے حصے کا کام بہت حد تک اچھے سے نبھایا۔

لہٰذا فلم کی کہانی میں دادا کے بیٹے اور بہو کے گھریلو جھگڑے، ان کے دونوں بیٹوں کا اچھے مستقبل کی تلاش میں دیارِ غیر جانا، پھر واپس آکر گھریلو زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرنا، اپنی حد تک ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنے تک کا ربط کہانی نویس جوڑی نے بہت اچھا بنایا۔

اس دوران دونوں بھائیوں کو ایک ہی لڑکی مختلف اوقات میں ملی اور بعد میں اس کا جھکاؤ ایک بھائی کی طرف ہوگیا، جو چھوٹا بھائی یعنی سدھارتھ تھا، مگر حادثاتی طور پر بڑے بھائی یعنی فواد کے ساتھ بھی وہ کچھ جذباتی لمحے بتا چکی تھی۔ اس صورتحال میں تینوں نوجوان فنکاروں، فواد، سدھارتھ اور عالیہ نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا۔

فلم کے کمزور پہلوؤں میں کرداروں کے ظاہری حلیے، نوعیت اور بناوٹ کا درست نہ ہونا ہے۔ دونوں بھائی ایک مضافاتی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک کچھ عرصہ امریکا جبکہ دوسرا برطانیہ میں گزارا ہوتا ہے، لیکن پوری فلم میں گاؤں میں رہتے ہوئے بھی ان کا طرزِ زندگی شہری ہی رہا، جس کو دیکھ کر ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کسی مضافاتی علاقے کے باسی ہیں۔

اسی طرح فواد اور رتنا کے کرداروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا، جیسے ان کی جسمانی حرکات اور چہرے کے تاثرات وہی ہیں، جو فلم خوبصورت میں تھے۔ اس لیے دونوں نے اچھی اداکاری تو کی، مگر اس میں کچھ نیا نہیں، سوائے فلم کے آخری کچھ مناظر میں فواد نے پاکستانی ڈرامے کا اداکار ہونے کا تجربہ رکھتے ہوئے کچھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دادا کی زندہ دلی کے بہاؤ میں کچھ ایسی گفتگو دکھائی گئی، جو مضافاتی علاقے میں رہنے والا اپنی بہو اور پوتوں سے نہیں کر سکتا۔ فلم کی ٹیگ لائن Since 1921ہے، جس سے مراد اس گھرانے کے سب سے بڑے رکن یعنی دادا کی پیدائش کا سال ہے، اس تاریخ کے لحاظ سے تو یہ بزرگ سو سال کے لگ بھگ ہیں، مگر فلم میں جس طرح وہ بات چیت کر رہے ہیں، ٹیبلٹ فون استعمال کر رہے ہیں، اس سے بالکل اندازہ نہیں ہوتا، ان کا تعلق پرانی نسل سے ہے۔ سالگرہ کے ایک منظر میں موجود ان کے تمام ہم عمر دوستوں میں بھی یہی بے باکیاں پائی گئیں۔

فلم کا کوئی موسیقار نہیں ہے، بلکہ یوں کہہ لیں کہ ادھر ادھر سے مختلف گلوکاروں کے گیت جمع کر کے فلم کا میوزک بنا دیا گیا ہے۔ دیگر بولی وڈ فلموں کی طرح ایک پارٹی سونگ، ایک رومانوی گیت، ایک ہلا گلا اور ایک آدھ غمگین گیت فلم میں ڈال کر موسیقی کے فرائض پورے کر دیے گئے اور جذبات کی تسکین بھی ہوگئی۔ اس لیے فلم میں گیت ہوں، یا پس منظر کی موسیقی، اس کے ہونے کا احساس نہیں ہوا، گیتوں کو فلمانے کے اندازسے بھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کسی خاندانی مسائل پر بنی ہوئی فلم ہے، یا جو لڑکے اس میں ناچ گانا کر رہے ہیں، ان کے شدید جذباتی مسائل ہیں۔

پاکستان سے اگر کوئی اداکار بولی وڈ کی فلم میں کام کرتا ہے، تو اس پر بھاری ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرے، ورنہ مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لیے اب کچھ عرصے سے ہمارے فنکار بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود فواد خان نے بھی ایک غلط فیصلہ کیا اور اس فلم کپور اینڈ سنز کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے جس فلم کو ٹھکرایا، اس پر خود بھی انہیں افسوس ہے۔ وہ فلم عامر خان کی پی کے تھی۔

یہ وہی غلطی ہے، جو عمران عباس نے فلم عاشقی ٹو کو ٹھکرا کر کی تھی۔ فواد خان جیسا یہی رول علی ظفر میرے برادر کی دلہن میں عمران خان اور کترینہ کیف کے ساتھ کر چکے ہیں، مگر اس نے ان کی ناکامی میں اضافہ کیا۔

فواد خان کو ہندوستان میں بہت توجہ مل رہی ہے، اس لیے انہیں اس طرح کی عام اور روایتی فلموں کے بجائے اپنے انتخاب میں معیار کو سرفہرست رکھنا ہوگا، ورنہ ان کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

خرم سہیل

بلاگر صحافی، محقق، فری لانس کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

ان سے ان کے ای میل ایڈریس [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

راشد نذیر علی Mar 20, 2016 02:36pm
گو فلم تو نہیں دیکھی اور نہ ہی کسی بھارتی فلم پر اپنا وقت اور پیسہ برباد کرنے کا ارادہ ہے مگر بھارت میں کسی پاکستانی فنکار کو مشکل ہی سے جاندار کردار ملتا ہے۔ زیادہ تر ثانوی کردار ہی ملتے ہیں جیسے کہ آپ کا تبصرہ پڑھ کر پتہ چلتا ہے کہ فواد کو اس فلم میں ثانوی کردار ملا ہے۔ ایسے ہی ایک دو فلموں میں مزید کام کر کے فواد کا سحر (اگر کوئی ہے تو) بھی بھارتی فلمسازوں اور ناظرین میں کم ہو جاۓ گا، اور انکا نام بھی ان پاکستان کے فنکاروں کی فہرست میں آجاۓ گا جوکہ بھارت کی فلم میں نہ چل سکے
mastani Mar 20, 2016 05:58pm
Pakistan ko ek achi film industry ki bahot zarurat hae, ye hamaray adakro ke haath me hae jo govt. se mil ker ek film industry banaye. Ek achi film industry Pakistan ke pas zarur honi chahiye.
حافظ Mar 20, 2016 11:24pm
Sohail is most amazing critic I have ever read. Everything is positive in the blog about this movie but at the end he gives his verdict that Fawad made a mistake to join this film......Out of no where. After the main heading, reader expect that writer will give arguments in the support of his main title, but surprizingly everything is cool....bravo Dawn Urdu.
Aqsa Mar 21, 2016 02:35am
Kapoor and sons Jesse film k liye PK chorna waqai ask bewakofi h intact fawad Jesse best actor ko is type k movie jis m WO guy ho krone h nhe chahye
Majid Ali Mar 21, 2016 08:47am
I watch any Indian movie after a long time but I regret my decision this is wastage of time there is no story...very slow tempo they tried to create the drama in last 30 - 40 minutes...I do not understand why Fawad accepted to work in this movie this is third class dabba movie....
Mansoor Sadiq Mar 21, 2016 09:15am
Oh God ? Did u actually saw this movie? Fawad did a awesome role. Director and story gave 100% equal character to both Fawad and Sidhat. Alia Bhatt did the character which is actually a supporting role for both of them. Even if u count sean and dialogue u may found equal to both of them.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024