• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
شائع January 9, 2019 اپ ڈیٹ February 10, 2022

رات کی اچھی نیند کس کے دل کو نہیں بھاتی، یہ نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی، مگر مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

مگر آج کے دور کی مصروفیات نے نیند کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچا دیا ہے (طبی ماہرین 7 سے 8 گھنٹے تک سونے کا مشورہ دیتے ہیں)۔

لگ بھگ ہر ایک کو اچھی نیند کی اہمیت کے بارے میں علم ہے مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ اندازہ نہ ہو کہ ایسا نہ کرنے پر آپ کے ساتھ کیا کچھ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : نیند کی کمی یا زیادتی دونوں نقصان دہ

یہاں ایسے ہی نقصانات بتائے جارہے ہیں جو کم نیند لینے والے افراد پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

چڑچڑا پن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بے خواب راتوں کے نتیجے میں چڑچڑے پن اور جذباتی پن کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ منفی جذبات نیند متاثر ہونے کا نتیجہ ہوتے ہیں اور اس سے دفتری کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

سردرد

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سائنسدان اس حوالے سے پریقین نہیں کہ نیند کی کمی سردرد کا باعث کیوں بنتی ہے مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔ بے خواب راتوں کے نتیجے میں آدھے سر کا درد ہونے لگتا ہے جبکہ خراٹے لینے والے 36 سے 58 فیصد افراد صبح سردرد کا شکار ہوتے ہیں۔

موٹاپا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کم نیند کے نتیجے میں لوگوں کا جسمانی ہارمون توازن بگڑ جاتا ہے جس کے نتیجے میں کھانے کی اشتہا خاص طور پر بہت زیادہ کیلوریز والی غذاﺅں کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ اپنی خواہشات پر کنٹرول کی صلاحیت گٹ جاتی ہے اور یہ دونوں بہت خطرناک امتزاج ہیں کیونکہ اس کا نتیجہ موٹاپے کی شکل میں نکلتا ہے جبکہ تھکاوٹ کا احساس الگ ہر وقت طاری رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ عام عادتیں جو اچھی نیند سے محروم کردیں

بینائی کی کمزوری

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

نیند کی کمی بینائی کی کمزوری، دھندلا پن اور ایک کی جگہ دو نظر آنے کی شکل میں بھی سامنے آسکتا ہے۔ جتنا زیادہ وقت آپ جاگ کر گزارتے ہیں اتنی ہی بینائی میں خرابی کا امکان بڑھتا ہے جبکہ واہموں کے تجربے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

امراض قلب

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو 88 گھنٹے تک سونے نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر اوپر گیا جو کہ کوئی زیادہ حیران کن امر نہیں تھا مگر جب ان افراد کو ہر رات صرف 4 گھنٹے تک سونے کی اجازت دی گئی تو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ گئی جبکہ ایسے پروٹین کا ذخیرہ جسم میں ہونے لگا جو امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

سست ردعمل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جب نیند پوری نہ تو کسی بھی واقعے پر ردعمل کا اظہار سست ہوجاتا ہے۔ ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو فوری فیصلے کرنے کے ٹاسک دیئے گئے، جن میں سے کچھ کو ٹیسٹ کے دوران سونے کی اجازت دی گئی جبکہ دیگر کو نہیں۔ جن کو سونے کا موقع ملا انہوں نے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی جبکہ دیگر افراد کی کارکردگی بدتر اور ردعمل بہت سست رہا۔

انفیکشن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسمانی دفاعی نظام طاقتور کیسے بنایا جاسکتا ہے خاص طور پر کسی کھلے زخم پر جلد انفیکشن نہیں ہوتا؟ وہ نیند ہے۔ اگر آپ نیند کی کمی کے شکار ہو یہاں تک کہ ایک رات کی کمی بھی جراثیموں کے خلاف جسم کے قدرتی دفاع پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

توجہ کی صلاحیت متاثر ہونا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیا پڑھتے یا سنتے ہوئے توجہ مرکوز کرنے میں مشکل کا سامنا ہے؟ کسی ایسے کام کو کرنے میں جدوجہد کرنا پڑرہی ہے جس میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے؟ توجہ مرکوز کرکے ہونے والے ٹاسک نیند کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ ذہنی طور پر چوکنا اور ہوشیار رہنا چاہتے ہیں تو نیند پوری کرنی چاہئے ورنہ ذہن غنودگی کی کیفیت کا شکار ہوجاتا ہے اور کچھ بھی کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : صرف ایک رات کی خراب نیند کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

ویکسینیشن کا اثر کم ہوجانا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ویکسین عام طور پر جسم میں ایسے اینٹی باڈیز پیدا کرتی ہے جو کسی مخصوص وائرس کے خلاف تحفظ فراہم کرسکے مگر جب آپ کی نیند پوری نہ ہو جسمانی دفاعی نظام کمزور ہوجاتا ہے اور یہ اینٹی باڈیز موثر طریقہ سے کام نہیں کرپاتیں۔

بولنے میں مشکلات

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

نیند کی شدید کمی آپ کو ہکلانے یا بولتے ہوئے مشکلات کا شکار کرسکتی ہے بالکل ایسے جیسے کسی نے نشہ کررکھا ہو۔ ایک تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 36 گھنٹوں تک جگا کر رکھا گیا جس کے بعد وہ کسی سے بات کرتے ہوئے الفاظ بار بار دہرانے اور ہکلانے لگے، وہ اکتا دینے والے انداز سے آہستگی اور مبہم باتیں کرنے لگے، یہاں تک کہ ان سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔

نزلہ زکام کے دائمی شکار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ ہر وقت نزلہ زکام کا شکار رہنے پر پریشان رہتے ہیں اور کہیں بھی جانے پر فلو حملہ آور ہوجاتا ہے تو اس کی ایک ممکنہ وجہ ناکافی نیند بھی ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ 7 گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں ان میں بیماری ہونے کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

پیٹ کے امراض

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

معدے میں سوجن کے امراض نیند کی کمی کے نتیجے میں بدتر ہوجاتے ہیں۔ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند پیٹ کے امراض سے کافی حد تک تحفظ دیتی ہے مگر اس میں کمی خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

ذیابیطس

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

نیند کے دوران ہمارا جسم میٹابولزم میں آنے والی خرابیوں کو دور کرتا ہے تاہم زیادہ وقت جاگ کر گزارنے کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کا نتیجہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کی شکل میں نکلتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق نیند کے دورانیے میں اضافہ ممکنہ طور پر ذیابیطس کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ ایک اور تحقیق میں کم سونے کو معمول بنانے اور ذیابیطس کے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی۔

کینسر

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

طبی ماہرین نے نیند اور کینسر کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحقیق کی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسمانی گھڑی کے نظام میں مداخلت سے جسمانی دفاعی نظام کمزور ہوتا ہے اور ان میں مخصوص اقسام کے کینسر خاص طور پر بریسٹ اور بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یاداشت کے مسائل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

درمیانی عمر میں نیند کی کمی سے دماغی ساخت میں تبدیلیاں آتی ہیں جو کہ طویل المعیاد یاداشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، جبکہ نوجوانوں میں بھی نیند کی کمی سے یاداشت خراب ہونے کے مسائل دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ سوتے ہیں ان کی یاداشت بھی اچھی ہوتی ہے۔

بانجھ پن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تحقیق کے مطابق مناسب نیند سے محرومی کے نتیجے میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، خاص طور پر اگر خواتین 7 گھنٹے سے کم ہونے کی عادی ہوں تو ان میں حمل ٹھہرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند جسمانی ہارمون نظام پر اثرانداز ہوتی ہے اور بہت کم نیند سے خواتین کا ہارمون نظام متاثر ہوتا ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ ایک دوسری تحقیق میں یہی بات مردوں کے بھی سامنے آئی کہ کم نیند کے نتیجے میں اولاد سے محرومی کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر چھ گھنٹے سے کم نیند سے یہ خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ہر وقت بھوک لگنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر دماغ کو وہ توانائی نہیں ملتی جو نیند سے حاصل ہوتی ہے تو اس کے حصول کے لیے وہ خوراک کو ذریعہ بناتا ہے، نیند کی کمی کے نتیجے میں بھوک بڑھانے والے ہارمون گیرلین بننے کی شرح بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسم کو چربی اور میٹھی غذاﺅں کی طہب ہر وقت ہوتی ہے، نیند کی کمی سے بھوک کو کنٹرول میں رکھنے والے ہارمون لیپٹن بھی متاثر ہوتا ہے اور لوگ بلاضرورت بھی بہت زیادہ کھالیتے ہیں اور انہیں پیٹ بھرنے کا احساس نہیں ہوتا۔

ارادے پر کنٹرول ختم ہوجانا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جب جسم اور ذہن تھکاوٹ کا شکار ہو تو لوگ بلاسوچے سمجھے اقدامات کرتے ہیں، یعنی لوگوں کے لیے کسی نقصان دہ چیز سے انکار کرنا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ بلاوجہ اشیا کی خریداری پر بھی پیسے خرچ کرنے لگتے ہیں، عام طور پر ان حالات میں جو لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں یا کررہے ہوتے ہیں، وہ خود اسے سمجھ نہیں پاتے۔

قبل از وقت بڑھاپا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

چہرے کی خوبصورتی کے لیے نیند بہت اہم ہے اور بغیر نیند کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور چہرہ اتر جانا تو عام ہے مگر ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیند کی بہت زیادہ کمی آپ کی جلد کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب دھکیل دیتی ہے جس کی وجہ جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی زیادہ مقدار ریلیز ہونا ہے اور اس کی افراط جلد کو ہموار اور گداز رکھنے والے پروٹین کولیگین کو کام نہیں کرنے دیتی۔

تنہا ہونے کا احساس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی کے نتیجے میں نوجوان سماجی طور پر لوگوں سے گھلنے ملنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں جبکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دنیا سے کٹ کر الگ تھلگ ہوچکے ہیں۔ حالات اس وقت مزید بدتر ہوجاتے ہیں جب تنہائی محسوس کرنے والے افراد نیند پوری کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

الزائمر امراض

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوچکا ہے کہ نیند دماغ کے ان بیٹا ایملوئیڈ پروٹین کی صفائی میں مدد دیتی ہے جو زیادہ جاگنے پر دماغ میں جمع ہونے لگتے ہیں، یہ پروٹین الزائمر امراض کا باعث سمجھے جاتے ہیں، نیند کی کمی سے بتدریج اس پروٹین کی مقدار بڑھنے لگتی ہے اور نیند سے بھی صفائی مشکل ہوجاتی ہے، نیند کا شیڈول جتنا خراب ہوگا، الزائمر امراض کا خطرہ اتنا ہی زیادہ بڑھ جائے گا۔

ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناقص نیند کے نتیجے میں لوگوں کا مزاج تو چڑچڑا ہوتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان میں ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح نیند کی کمی سے شوہر اور بیوی کے درمیان لڑائیاں بڑھنے کا امکان بھی بڑھتا ہے جو آگے بڑھ کر ان کے رشتے کو تباہ بھی کرسکتا ہے، محققین کے مطابق بے خوابی کے شکار افراد میں ڈپریشن کے مرض کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

کمزور مسلز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

نیند کی کمی سے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیاں آتی ہیں اور جسم کے لیے مسلز بنانے اور کمزوری دور کرنا مشکل تر ہوتا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلز کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اس کا علاج زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔ ای کتحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کے دوران جسم میں نشوونما بڑھانے اور نقصان کی مرمت کرنے والے ہارمون کا اخراج بڑھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فٹنس ماہرین بھی جسم بنانے کے شوقین افراد کو مناسب نیند کا مشورہ دیتے ہیں۔

تبصرے (9) بند ہیں

m rashid Mar 19, 2016 02:10pm
Nice information good knowledge
Muhammad Hussain Mar 20, 2016 01:11am
nice information so thanks...
Mumtaz Mar 20, 2016 03:16pm
Good information thnx
Dr. Ijaz Ahmad Randhawa Mar 21, 2016 11:35am
All these comments are based on research or its your own experience , because references have not been quoted against each segment. Dr. Ijaz Randhawa [email protected]
Sayed Mar 22, 2016 10:10am
Jazak Allah yeh behtareen information ke sat sat kare khair bi hey achi bat kisi tak pohchana bi neki ka kaam hey well done dawn news
Dr.Afzaal Malik Mar 25, 2016 03:12am
واقعی اچھا اور مفید لکھا ہے۔ اسکے علاوہ ناخالص غذائیں بھی نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہیں
fahim Nazif Mar 25, 2016 07:24am
Thanks who collect and put on news these information. ..I like information about everything to belong our health and society. .if the reporter collect information by Quran and Hadees it will be more interesting to us...Thanks
نعیم ریاض Jan 09, 2019 09:28pm
سب اچھا اور انتہائ مفید لکھا ہے۔
Junaid Jan 10, 2019 02:26am
I don't take much sleep because of which I have all the mentioned issues. I intend to start taking enough sleep and get rid of all these problems as I can't take it anymore especially abdominal pain, feeling of loneliness, rudeness and I am already using glasses. I felt like these infos are just for me and I am sure about others that have these issues would understand. Well I'm simply very grateful, thanks a lot