نوشہرو فیروز میں 'غیرت کے نام' پر جوڑا قتل
کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ایک شخص اور ان کی بیوی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
ڈاکٹر امید علی قمبرانی اور ان کی بیوی فرزانہ مستوئی نے کچھ سال قبل مقامی عدالت میں شادی کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم
تفصیلات کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے امید علی اور ان کی بیوی پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا جبکہ شادی کا مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے ایک نوجوان لڑکی کو اغوا کرلیا۔
ایس ایس پی نوشہرو فیروز نیاز احمد چانڈیو نے ڈان کو بتایا کہ جوڑے کی گاڑی کو شہر کے باہر مسلح افراد نے روکا اور دونوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 'غیرت' کے نام پر سات سال میں تین ہزار قتل
انہوں نے بتایا کہ اغوا کی گئی لڑکی فرزانہ کی بیٹی ہے جو ان کی پہلی شادی کے بعد پیدا ہوئی تھی۔
انہوں نے قتل میں فرزانہ کے سابق شوہر اور برادری کے دیگر افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔
مزید جانیں: پنجاب میں 2 بہنیں 'غیرت کے نام' پر قتل
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات جاری ہے اور جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.