• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پانی بحران سے سی پیک منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ‘

شائع March 17, 2016
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی۔ — فائل فوٹو
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خبردار کیا ہے کہ کوئٹہ میں زیر زمین پانی میں کمی کی وجہ سے ممکنہ پانی کا بحران پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد کو متاثر کر سکتا ہے۔

اچکزئی نے بدھ کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بلوچستان کے محکمہ عوامی صحت انجینئرنگ اور پاکستان فوج کے مشترکہ سیمینار سے خطاب میں اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا۔

’ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بلوچستان میں جنگلات اور بارشوں کے پانی کو محفوظ نہیں بنایا جا سکا ، جس کی وجہ سے اب خطے کو خطرات لاحق ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ خوش دل خان ڈیم، سپن کریز اور پانی کے دوسرے متعدد منصوبے کام کر رہے ہیں لیکن خطے میں برطانوی راج ختم ہونے کے بعد ’ہم نے ان منصوبوں کو مزید بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی‘۔

انہوں نے ڈیموں کی تعمیر اور پانی بچانے کے دوسرے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا پچھلی دہائیوں میں بلوچستان میں خشک سالی نے لوگوں کو دیہات سے شہر منتقل ہونے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ شہر کی آبادی تیس لاکھ تک جا پہنچی۔

گورنر نے کہا کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے ٹیوب ویلز کی بڑھتی تعداد نے بھی پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

یہ خبر 17 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

Jawad Mar 17, 2016 12:13pm
کوئٹہ میں زیر زمین پانی ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے کوئی نئی بات نہیں مسئلہ اصل میں باہر سے شہر میں آبادی کا بے محابہ انتقال ہے جس کے پیچھے شہر میں اپنی اپنی اکثریت ثابت کرنا ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024