• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پنجاب: تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر خاتون کو طلاق

شائع March 17, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

وہاڑی: پنجاب کے ضلع وہاڑی میں تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرانے پرخاتون کو طلاق دے دی گئی۔

موضع لکھا لڈن کی نسیم بی بی نے جسمانی تشدد کرنے پر اپنے شوہر خادم حسین کے خلاف دو دن قبل مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

اس پر پولیس نے پی پی سی کے سیکشن 151/107 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

خادم حسین نے منگل کو مقامی عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد نسیم بی بی کو طلاق دے دی۔

خادم نے تشدد کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس نے ’موبائل فون کے غلط استعمال‘ پر صرف نسیم کی سرزنش کی تھی۔

خادم کے خلاف پی پی سی دفعات کے تحت مقدمہ قائم ہوا ، لیکن ایس ایچ او رانا خالد کا دعوی ہے کہ صوبے میں تحفظ نسواں قانون کے بعد پولیس تشدد کی شکایات پر کارروائی کی پابند ہو چکی ہے۔

یہ خبر 17 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD JAWED Mar 17, 2016 07:36pm
Is objective of this bill achieved?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024