'جب پگھلا ہوا تانبا بگ میک پر ڈالا گیا'
وہ کہتے ہیں کہ میکڈونلڈ کے برگر کبھی خراب نہیں ہونے والے ہوتے ہیں اور اب ہم جان گئے ہیں کہ ایسا بالکل ہوتا ہے۔
میکڈونلڈ کے بگ میک پر پگھلا ہوا تانبا ڈالنے کی یوٹیوب ویڈیو آپ کا بھی ذہن گھما کر رکھ دے گی مگر اس وجہ سے نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں۔
ایک یوٹیوب صارف نے یہ تجربہ کیا اور آپ اگر سوچ رہے ہیں کہ پگھلے ہوئی دھات نے برگر کو بھی پگھلا کر رکھ دیا ہوگا تو ایسا کچھ نہیں ہوا۔
وہ برگر اپنی جگہ مضبوطی سے قائم رہا بلکہ اس کی رنگت پر بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔
یہ یوٹیوب صارف اکثر چیزوں پر پگھلے ہوئے تاننے کو ڈالنے کا تجربہ کرتا ہے اور میکڈونلڈ کے برگر پر بنی اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 1984 ڈگری فارن ہائیٹ پر ابلتا تانبا بھی بگ میگ کا کچھ بگاڑ نہیں سکا اور یہ دیکھ کر کوئی بھی سوچ سکتا ہے کہ کسی شخص کے نظام ہاضمہ میں جاکر اس کا کیا ہوتا ہوگا؟
اس کو Leidenfrost effect کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کسی سیال چیز کا ایسی شے سے سامنا ہونا جس کا درجہ حرارت بالکل مختلف ہو۔
مثال کے طور پر جب لاوا پانی میں گرتا ہے تو درجہ حرارت کے فرق کے باعث ارگرد کا پانی بخارات بن جاتا ہے اور یہ بخارات باقی پانی کو گرم لاوے سے الگ کرکے سیال کو ابلنے سے روکتے ہیں۔
اس یوٹیوب ویڈیو میں جب پگھلا ہوا تانبا کافی ٹھنڈ اور نم دار برگر پر گرا تو بخارات فوری طور پر بن گئے جس کے باعث سیال تانبا اوپر کی جانب اچھلنے لگا اور برگر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔