• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہورمیں پسند کی شادی پر بیٹی قتل

شائع March 16, 2016

لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں والد نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ مہوش نے ایک سال قبل انیس نامی شخص سے والد شیر علی کی رضامندی کے بغیر شادی کرلی تھی۔

پولیس کے مطابق شیر علی نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کی اور اپنے گھر آنے سے بھی روک دیا۔

پولیس کے مطابق منگل کی رات خاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد وہ اپنے والد کے گھر پہنچ گئیں اور ان سے معافی مانگی۔

پولیس نے بتایا کہ شیر علی نے معذرت قبول نہیں کی تاہم اپنی بیٹی کو گھر میں رہنے دیا۔

تاہم صبح کسی چھوٹی سی بات پر شیر علی نے غصے کے عالم میں اپنی بیٹی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور گھر سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ کیس رجسٹر کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ارحم کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024