• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ایف آئی اے سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرے‘

شائع March 15, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سرفراز مرچنٹ کے ’تحفظات ‘ دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

سرفراز نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ انڈین خفیہ ایجنسی را سے فنڈز وصول کرتی رہی ہے۔

نثار نے ایف آئی اے چیف کو ہدایت کی کہ وہ سرفراز سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دیں۔

چوہدری نثار کے مطابق’سرفراز ایک گوا ہ کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کی عزت اور رتبے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے‘۔

ایف آئی اے ڈائریکٹر اسلام آباد انعام غنی نے ہفتہ کو سرفراز سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ اس پر سرفراز نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد پیر کو جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔

وزارت داخلہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کے دوبارہ رابطہ کرنے پر سرفراز نے کیا جواب دیا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ سرفراز نے کچھ تحفظات اور شکایات کی بنیاد پر پاکستان آنے کی دعوت مسترد کر دی ہے۔

چوہدری نثار نے حال ہی میں ایم کیو ایم کے خلاف را فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سرفراز کو دستاویزی ثبوت اور بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر سرفراز پاکستان آنے کو تیار نہ ہوئے تو برطانوی حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ کمیٹی ارکان کو دورہ کرنے اور سرفراز تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

یہ خبر 15 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024