• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مظفرآباد: گینگ ریپ کے بعد لڑکی کے قتل کی کوشش

شائع March 14, 2016

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 18 سالہ لڑکی کو اغواء اور گینگ ریپ کے بعد زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی.

ایس ایچ او سٹی تھانہ پرویز حمید کے مطابق 6 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کیا اور روانی کے قریب ویران مقام پر گاڑی میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی.

ایس ایچ او کے مطابق زہر دینے کے بعد ملزمان لڑکی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے.

متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد داخل کروایا گیا، جہاں ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا.

لڑکی کے بیان کی روشنی میں پولیس نے گینگ ریپ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک فرار ملزم کی تلاش جاری ہے.

بعدازاں ملزمان کے خلاف زنا بالجبر، اقدام قتل اور زہر خوانی کا مقدمہ درج کرکے 23 مارچ تک ان کا ریمانڈ لے لیا گیا.

گذشتہ برس فروری میں بھی آزاد کشمیر میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے چار روز تک ریپ کا نشانہ بنایا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024