• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

شائع March 14, 2016

اسلام آباد: ملک میں بالائی پنجاب، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور فاٹا میں موسلادھاربارش کے باعث جانی و مالی نقصان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مردان اور گرد و نواح میں مکانات کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں کمسن بچی اور خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور 22 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ٹانک کی ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گٹہ بیلہ بند ٹوٹ گیا جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

خان مست کالونی میں رکشے پر دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ گوجر خان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔

سرگودھا میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے2 بچے زخمی ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔

مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور سیکٹروں سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024