• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خواتین کو مردوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، سوناکشی

شائع March 11, 2016
بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ماننا ہے کہ خواتین کو صرف اداکاری میں ہی نہیں ہر شعبہ میں مردوں کے برابر سمجھنا چاہیے اور برابر ہی کا معاوضہ بھی ملنا چاہیے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران سوناکشی کا کہنا تھا ’آج کی خواتین اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں اور یہ تبدیلی صرف شوبز میں ہی نہیں ہر شعبہ میں ہونی چاہیے‘۔

سوناکشی کا مزید کہنا تھا ’چاہے کھیل کا میدان ہو، بزنس ہو، اداکاری ہو یا کوئی اور شعبہ خواتین کو ہر جگہ مردوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے‘۔

مزید پڑھیں: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سوناکشی کا نام شامل

سوناکشی کا شوبز میں موجود اداکاراؤں کے کم معاوضے کے حوالے سے کہنا تھا ’مجھے امید ہے یہ فرق بہت جلد ختم ہوگا، عزت اور شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ آپ مرد ہیں یا عورت، اگر شوبز میں مجھے اب کوئی فرق نظر آتا ہے تو وہ صرف معاوضہ دینے میں فرق ہے جو اب بھی موجود ہے‘۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، آج کل لوگ بہت کچھ جانتے ہیں اور وہ ان افراد کی شکر گزار ہیں جو خواتین کے حقوق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔

سوناکشی ان دنوں اپنی فلم ‘آکیرہ‘، اور ’فورس 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024