• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'غیرت کے نام' پر بیوی کی ناک، بال کاٹ دیے گئے

شائع March 10, 2016

مظفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی پولیس غیرت کے نام پر اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے والے شخص کی تلاش کررہی ہے۔

ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ ملزم گل فراز عرف بلہ نے اپنے 24 سالہ بیوی کی ناک کاٹنے کے بعد اس کے بال کاٹے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 'غیرت' کے نام پر سات سال میں تین ہزار قتل

یہ واقعہ عالمی یوم خواتین یعنی آٹھ مارچ کو راولہ کوٹ سے 35 کلو میٹر دور اندروت پوتھا گاؤں میں پیش آیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر انہیں اپنے والدین سے ملنے سے روکتے تھے جس کی وجہ سے آئے روز لڑائیاں ہوجاتی تھیں۔

تاہم ایس ایچ او سردار طارق نے ڈان کو بتایا کہ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل: 2 بھائیوں کو سزائے موت

انہوں نے کہا کہ 'اسی وجہ سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی تھی حالانکہ پانچ سال قبل ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی۔'

متاثرہ خاتون جھگڑوں کی وجہ سے گزشتہ چار، پانچ ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھیں جبکہ منگل کو صلح کے بعد ان کے شوہر گھر واپس لائے۔

تاہم واپس لانے کے بعد ملزم نے خاتون کو کرسی سے باندھ کر ان کی ناک اور بال کاٹ دیے۔

بعدازاں خاتون کے بھائی نے انہیں مقامی افراد میں داخل کروایا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر خاتون کو پہلے ہسپتال لایا جاتا تو ان کی ناک کو دوبارہ جوڑا جاسکتا تھا تاہم اب انہیں تین مراحل پر مبنی طبی عمل سے گزرنا ہوگا۔

مزید جانیں: غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم

ایس ایچ او طارق کے مطابق ملزم فی الحال مفرور ہے تاہم انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024