• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm

’اے دل ہے مشکل میں میرا کردار بہت اہم‘

شائع March 10, 2016
پاکستانی اداکار فواد خان —-
پاکستانی اداکار فواد خان —-

پاکستانی اداکار فواد خان بہت جلد کرن جوہر کی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں ایک مختصر کردار ادا کریں گے تاہم وہ اسے اہم کردار قرار دیتے ہیں۔

فواد خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اس کردار پر روشنی ڈالی۔

فواد کا کہنا تھا ’فلم میں میرا کردار بہت خاص ہے، یہ تقریباً 15 سے 20 دنوں کا کام ہے، میں فلم میں ڈی جے بنا ہوں اس لیے مجھے بہت مزہ آیا، مجھے نئے کردار ادا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں‘۔

مزید پڑھیں: فواد خان ڈی جے بنیں گے

کرن جوہر کی ہدایت میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایشوریا رائے بچن، رنبیر کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فواد خان اس وقت اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار سدھارتھ ملہورترا، عالیہ بھٹ اور رشی کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شکن بترا کی ہدایت میں بننی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ رواں سال 18 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024