• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی کے سفاری پارک کی جھیل میں بچہ ڈوب گیا

شائع March 7, 2016

کراچی: کراچی کے مشہور سفاری پارک میں ایک بچہ مچھلی پکڑنے کی کوشش میں ڈوب گیا۔

گلستان جوہر ایس ایچ او صدیق عباسی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عمر حق پارک کے اندر موجود جھیل میں مچھلی پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بچہ قریبی گوٹھ کے رہائشی تھے اور یہ اکثر جھیل میں مچھلی پکڑنے جاتے تھے۔

غوطہ خور بچے کو بچانے میں ناکام رہے جبکہ ان کی لاش کو ڈھونڈنے کو کوششیں جاری ہیں۔

سفاری پارک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر کاظم نے بتایا کہ یہ واقعہ 6:30 بچے پیش آیا۔

انہوں نے کہا بچہ گرل پار کرتے ہوئے جھیل میں گر کر ڈوب گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 07, 2016 10:25pm
Ye phir maa baap ki galati hae jo bacho ko chor dete hae, Baychare bache kia kar sakte hae.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024