• KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am
  • KHI: Fajr 4:41am Sunrise 6:01am
  • LHR: Fajr 3:56am Sunrise 5:23am
  • ISB: Fajr 3:56am Sunrise 5:26am

فٹ بال کے بہترین کھلاڑی پر بحث، نائجیرین شہری قتل

شائع March 7, 2016
۔—اے ایف پی فائل
۔—اے ایف پی فائل

ممبئی: ہندوستانی پولیس نے دنیا کے بہترین فٹ بالر سے متعلق بحث کے بعد اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق نائجیریا سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں کے درمیان کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے حوالے سے بحث چھڑگئی کہ دونوں میں سے کون سا کھلاڑی بہترین ہے۔

پولیس انسپکٹر کرن کباڈی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 21 سالہ مائیکل چکواما کے خلاف 34 سالہ اوبینا ڈرومچکوا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بظاہر دونوں دوست ہفتے کی رات ڈرومچکوا کی سالگرہ منانے کے لیے ممبئی میں جمع ہوئے تھے۔

بعدازاں اتوار کی صبح بحث چھڑی اور قتل کا یہ واقعہ پیش آیا۔

انسپکٹر نے بتایا کہ 'دونوں نائجیرین باشندے فٹ بال کھلاڑیوں کے بارے میں بحث کررہے تھے۔ ایک رونالڈو کا فین تھا اور دوسرا میسی کا۔'

انہوں نے بتایا کہ بحث کے دوران ایک دوست نے دوسرے دوست کے چہرے پر گلاس دے مارا جس کے باعث معمولی چوٹیں آئیں۔

انسپکٹر کے مطابق اس کے بعد ملزم نے ٹوٹے ہوئے گلاس سے مقتول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں مقتول کا زیادہ خون بہنے سے موت ہوگئی۔

نئی دہلی میں نائجیرین ہائی کمیشن میں تبصرہ کرنے کے لیے کوئی دستیاب نہیں تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025