• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

شائع March 7, 2016
ماڈل ایان علی —۔فائل فوٹو/ اے پی
ماڈل ایان علی —۔فائل فوٹو/ اے پی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سپر ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے ایل سی ایل میں سے نام خارج کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد عدالت نے متعلقہ حکام کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فیصلے پرعملدرآمد دس دن بعد کیا جائے۔

ماڈل ایان علی نے دسمبر 2015 میں اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالا جائے، ایان علی

ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی پٹیشن میں ایان علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکام کی جانب سے ان کا پاسپورٹ واپس کردینے کے بعد ای سی ایل میں اُن کے نام کی شمولیت غیر قانونی ہے.

ماڈل کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ وہ طبی علاج اور پیشہ ورانہ کاموں کے سلسلے میں ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں اور چونکہ وہ ضمانت پر ہیں، لہذا اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جانا چاہیے.

ایان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں بیرون ملک سفر سے روکنا اُن کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو انھیں آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت حاصل ہیں.

اس سے قبل راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے نومبر 2015 میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کی تھی، تاہم ماڈل نے سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی پر فرد جرم عائد

ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

ملزمہ کی گرفتاری کے وقت ان کے 3 پاسپورٹ بھی ضبط کیے گئے تھے جن میں سے ایک کارآمد جبکہ دو منسوخ شدہ ہیں جن پر ویزے لگے ہوئے ہیں۔

ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انھیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف کسٹم کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی اور کسٹم کے عبوری چالان میں انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا۔

بعد ازاں ایان علی نے راولپنڈی کی کسٹم عدالت اور لاہور ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جسے مسترد کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی دوسری درخواست کا فیصلہ ماڈل کے حق میں آیا جس کے بعد انہیں عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (3) بند ہیں

Imran Mar 07, 2016 02:58pm
دختر پاکستان۔
badtameez Mar 08, 2016 02:46am
she will be aquitted very quietely
solani Mar 08, 2016 05:59am
Hame jine do.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024