• KHI: Maghrib 6:58pm Isha 8:18pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:45pm Isha 8:14pm
  • KHI: Maghrib 6:58pm Isha 8:18pm
  • LHR: Maghrib 6:37pm Isha 8:04pm
  • ISB: Maghrib 6:45pm Isha 8:14pm

فٹ بال میں ویڈیو ریفری کی خدمات کا حصول

شائع March 6, 2016
فیفا کے نومنتخب صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے—فوٹو: اے ایف پی
فیفا کے نومنتخب صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے—فوٹو: اے ایف پی

لندن: فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے میچوں میں گول سمیت دیگر اہم فیصلوں کے لیے ویڈیو ریفری کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فٹ بال کے میچوں میں فیصلہ کن واقعات کی ویڈیو کی مدد سے فیصلے کرنے والے ریفری کے لیے تجربات 18-2017 کے سیزن سے بلاتاخیر شروع ہوگا۔

اس فیصلے کا اعلان کارڈف میں انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

آئی ایف اے بی کا کہنا ہےکہ وہ 12 ایسوایشنز اور ایک کنفیڈریشن کے مقابلوں سے ویڈیو ریفری کو براہ راست جانچنے پر دلچسپی رکھتا ہے۔

ٹیکنالوجی کا اطلاق صرف میچ کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات گول، ریڈ کارڈ، غلط شناخت اور پینلٹی پر ہوگا۔

فیفا کے نومنتخب صدر جیانی انفینٹینو نے کھیل کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ کھیلوں کے لیے تاریخی دن ہے اور یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کھیل کے قائدین فٹ بال کی سن رہے ہیں'۔

آئی ایف اے بی جو برطانوی فٹ بال کی چارایسوسی ایشنوں سے بنی ہے اور فیفا کا کہنا ہے کہ کھیل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا حتمی فیصلہ اس کو جانچنے کے دوران اور اس کے استعمال کے پروٹوکول پر معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

جیانی انفینٹیو کا کہنا تھا کہ ’ہم مستقبل کے لیے اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کام کرے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کھیل کی روانی ضروری ہے۔ ہم اس کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ اسی لیے ہمیں تجربے کرنے ہوں گے۔‘


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025