• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رنویر-دپیکا بولی وڈ 'ٹائی ٹینک' کی بہترین جوڑی؟

شائع March 5, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ اگر بولی وڈ میں ہولی وڈ کی مقبول فلم ’ٹائی ٹینک‘ بنائی جائے تو اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی بہترین ثابت ہوگی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا سے ایک تقریب کے دوران سوال کیا گیا کہ 1997 کی بہترین ہولی وڈ فلم ٹائی ٹینک اگر بولی وڈ میں بنائی جائے تو اس میں بولی وڈ کی کس جوڑی کو کام کرنا چاہیے؟

اس کے جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ ان کی ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس فلم میں سب سے بہترین کام کر سکتے ہیں۔

ہولی وڈ ہدایت کار جیمز کیمرون کی ہدایت میں بنی فلم ٹائی ٹینک میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی دوستی کی خبریں آج کل میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں، تاہم اگر کبھی ایسا ہوا تو یقیناً یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے کافی خوشگوار ثابت ہوگی۔

پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

پریانکا اس وقت ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں جبکہ دپیکا بھی اپنی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی پہلی ہولی وڈ فلمیں اگلے سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024