• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ارمیلا کی شادی پر رشی کپور کا دلچسپ پیغام

شائع March 4, 2016
ارمیلا مٹونکر اپنے شوہر میر موہسن اختر کے ہمراہ—۔فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
ارمیلا مٹونکر اپنے شوہر میر موہسن اختر کے ہمراہ—۔فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

بولی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونکر نے ماڈل اور بزنس مین میر موہسن اختر سے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا، ان کی شادی پر جہاں دیگر بولی شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں رشی کپور نے انہیں ٹوئٹر پر بڑے دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکباد دے ڈالی۔

رشی کپور سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتے ہیں اور بولی وڈ میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے اپنے مداحوں کو اکثرو بیشتر آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔

رشی کپور نے 42 سالہ اداکارہ ارمیلا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’ارمیلا کو شادی کی بہت مبارکباد، جنہوں نے فلموں میں میری بیٹی، بہن اور محبوبہ کا کردار ادا کیا ہے‘۔

رشی کپور نے اپنے پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہیں نے ارمیلا کے ساتھ کی ہوئی فلموں کا نام بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا ’ارمیلا نے بیٹی کا کردار فلم 'معصوم' میں، بہن کا کردار فلم 'بڑے گھر کی بیٹی' میں اور محبوبہ کا کردار فلم 'شری من عاشق' میں ادا کیا اور یہ بھی ایک طرح کا ورلڈ ریکارڈ ہے‘۔

ارمیلا کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی ارمیلا کی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کیں۔

With the #beauitful #stunning #bride #urmilamatondkar #emotions #happy #times #positivity #friends

A photo posted by Manish Malhotra (@manishmalhotra05) on


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024