• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:32am Sunrise 5:54am
  • ISB: Fajr 4:34am Sunrise 5:58am

سویٹزرلینڈ :نئی گاڑیوں کی بین الاقوامی موٹر شو میں رونمائی

شائع March 2, 2016

سویٹزر لینڈ جنیوا میں انٹرنیشنل موٹر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین پرتعیش سپورٹس کار کی نمائش کی گئی۔

86ویں ایڈیشن میں دنیا بھر کے مینوفیکچررز کی جانب سے 120 سے زائد نئے ماڈلز کی گاڑیاں متعارف کرائی گئیں۔

سال 2008 سے 2013 کے درمیان جاری مالیاتی بحران کے باعث صارفین نے اس طرف توجہ دینا چھوڑ دی تھی تاہم اب صنعتی رہنماؤں نے اس کی جانب مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بگیٹی برینڈ کی جانب سے اس شو میں دنیا کی سب سے تیز گاڑی Chiron کی رونمائی کی جس کی مالیت 2.6 ملین ڈالر کی ہے۔

یہ گاڑی ایک گھنٹے میں 420 کلومیٹرز تک کا راستہ طے کر سکتی ہے۔

دوسری گاڑیوں میں لیمبوروگھینی جو ایک گھنٹے میں 350 کلومیٹرز کا راستہ طے کر سکتی ہے اور بینٹلے شامل ہیں۔

لیمبوروگھینی کمپنی کے مطابق انہوں نے 40 Centenariosگاڑیاں تیار کیں تھی جو ان کی 53 سالوں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے مضبوط گاڑیاں ہیں تاہم تمام گاڑیاں اس شو کے شروع ہونے سے قبل ہی فروخت ہوگئیں۔

کالے رنگ کی Rolls royce گاڑی اس نمائش میں پیش کی گئی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی — فوٹو/ اے پی
کالے رنگ کی Rolls royce گاڑی اس نمائش میں پیش کی گئی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی — فوٹو/ اے پی

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Mar 02, 2016 03:36pm
precious.......Master