• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریتی زنٹا کی خفیہ شادی؟

شائع March 1, 2016
بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا — آن لائن فوٹو
بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا — آن لائن فوٹو

بولی وڈ ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے خفیہ شادی کرلی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 41 سالہ پریتی زنٹا کی شادی کرنے کی خبریں ایک لمبے عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور اب خبر ہے کہ انہوں نے امریکی ریاست لاس اینجلس میں 29 فروری کو خفیہ شادی کرلی ہے۔

بولی وڈ اداکار کبیر بیدی نے ٹوئٹر پر پریتی زنٹا کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔

پریتی زنٹا نے تاہم ابھی تک اپنی شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی البتہ خبریں ہیں کہ وہ رواں سال اپریل میں ممبئی میں اپنی شادی کی ایک تقریب رکھیں گی جہاں وہ شوبز شخصیات سے اپنے شوہر کو متعارف کرائیں گی۔

مزید پڑھیں: پریتی زنٹا میڈیا پر غصہ

اس سے قبل خبریں تھیں کہ پریتی اپنی شادی کی تصاویر کی نیلامی کریں گی جس سے آنے والی رقم وہ اپنے فلاحی ادارے میں لگائیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 01, 2016 08:52pm
Preity you are so pretty, CONGRATULATION on your marriage. Ziyada ter dekha gaya hai (off culture) shadian barkarar nahi rehti, paisay ke uper jagra ziyadater hota hae. Apna dhian rakhna.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024