• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

شاہ رخ کی 'فین' ہولی وڈ فلم سے متاثر؟

شائع March 1, 2016
— فوٹو بشکریہ فلم فین آفیشل فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ فلم فین آفیشل فیس بک پیج

بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ کی نئی فلم ' فین ' رواں سال اپریل کو ریلیز ہورہی ہے اور آج اس کا پہلا مکمل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مگر اس ٹریلر سے کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کی بظاہر منفرد نظر آنے والی یہ فلم ایک پرانی ہولی وڈ فلم ' دی فین' سے ملتی جلتی ہے۔

دل والے کے اوسط بزنس کے بعد کنگ خان کے پرستاروں کو ان فلم فین کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں وہ ایک بڑے اسٹار اور اس کے پرستار دونوں کا کردار خود ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کا مقبول کردار فلم ’فین‘ میں بھی شامل؟

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹریلر کو دیکھ کر رابرٹ ڈی نیرو اور ویسلے اسنیپس کی فلم دی فین کی یاد آجاتی ہے جو رابرٹ ڈی نیرو کی بہترین کردار نگاری سے سجی فلموں میں سے ایک ہے۔

اس ہولی وڈ فلم نے تو کچھ زیادہ بزنس نہیں کیا مگر اس کا ٹریلر شاہ رخ خان کے فین کے ٹریلر میں دکھائی جانے والی کہانی سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

پیٹر ابراہامز کے ایک ناول پر مبنی ہولی وڈ فلم میں رابرٹ ڈی نیرو نے ذہنی طور پر عدم توازن کے شکار بیس بال فین کا کردار ادا کیا جبکہ ویسلے اسنیپس ایک سپراسٹار پلیئر تھے۔

پوری فلم میں یہ دیوانہ پرستار اپنے ہیرو کو ہر ممکن طریقے سے آگے بڑھانے یہاں تک کہ حریف کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔

یہی کچھ شاہ رخ کی فلم میں بھی نظر آرہا ہے جس میں وہ اریان کھنہ نامی سپراسٹار کے روپ میں ہیں جبکہ راگھو ان کا دیوانہ پرستار ہے جیسا ابرٹ ڈی نیرو تھا۔

اب ان دونوں فلموں کی کہانی کس حد تک یکساں یا مماثلت رکھتی ہے وہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا مگر ٹریلر کی حد تک کافی حد تک یکسانیت دیکھی جاسکتی ہے۔

اوپر دی فین کا ٹریلر تو آپ نے دیکھ لیا اب فین کا ٹریلر دیکھیں جو آج ہی ریلیز ہوا ہے اور فیصلہ کریں کہ دونوں کس حد تک ملتی جلتی ہیں۔

بشکریہ ڈی این اے انڈیا


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

عدنان Mar 02, 2016 11:31am
ساحر لودھی کو فین کا رول ملنا چاہیءے تھا

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024