• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاہ رخ کا مقبول کردار فلم ’فین‘ میں بھی شامل؟

شائع February 29, 2016
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم 'ڈر' میں ولن کا کامیاب کردار ادا کیا تھا — اسکرین گریب
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم 'ڈر' میں ولن کا کامیاب کردار ادا کیا تھا — اسکرین گریب

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی مقبول فلم ’ڈر‘ میں ان کا ولن کا کردار کسے یاد نہیں ہوگا؟ اور اب خبریں ہیں کہ شاہ رخ اپنے اس کردار کو آنے والی فلم ’فین‘ میں بھی دہرائیں گے۔

کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’فین‘ میں ایک سپر اسٹار کے ساتھ ساتھ اپنے ہی مداح کا کردار بھی کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم یہ فلم سپر اسٹار آریان کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم 'فین' کے ہدایت کار منیش شرما اپنی اس فلم میں شاہ رخ کی فلم ’ڈر‘ کے کامیاب ولن کے کردار کو بھی شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ نے ایک ایسے انسان کا کردار ادا کیا تھا جو ایک لڑکی کے پیچھے پاگل ہوگیا تھا۔

اس فلم میں شاہ رخ کے ہمراہ جوہی چاولہ اور سنی دیول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی فلم ’فین‘ کےگانےکی 6 زبانوں میں ریکارڈنگ

حال ہی میں فلم ’فین‘ کا ایک اور پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں شاہ رخ اپنے فین گورو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم یقیناً نہایت ڈرامائی ثابت ہوگی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024