• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

5 درد جنھیں کبھی نظرانداز مت کریں

شائع February 25, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

جسم میں درد کس شخص کو نہیں ہوتا اور سردرد تو بہت عام ہے مگر کئی بار یہ بڑے خطرے کی علامت بھی ہوتے ہیں۔

جی ہاں درد زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والی جان لیوا علامات کی نشاندہی کرسکتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ بہت شدید اور اچانک آپ کو دبوچ لے۔

یہاں ایسے ہی چند جسمانی درد کی علامات کا ذکر گیا ہے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

اچانک سردرد ہونا

اگر تو آپ کے سر میں اچانک شدید درد ہورہا ہے اور وہ برداشت نہیں ہورہا تو یہ دماغ میں خون کی شریان پھٹنے کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ ایسا درد ہونے کی صورت میں چپ رہنے کی بجائے فوری طور پر ایمبولینس کو کال کرکے ہسپتال پہنچیں کیونکہ برین ہیمرج کی شکل میں یہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پورے سینے میں پھیل جانے والا درد

اگر تو سینے میں ہونے والا درد جبڑوں یا کندھوں کی جانب بھی منتقل ہوجائے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہوسکتا ہے، ایسی صورت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کال کریں۔

پیٹ کے دائیں جانب نچلے حصے میں درد

اگر تو آپ کو بخار، متلی یا الٹی بھی ہوئی ہے تو یہ اپنڈکس کی نشانی ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں جو معائنہ کرنے کے بعد اپنڈکس کی صورت میں آپ کو سرجری کے لیے کسی ہسپتال بھیج دے گا۔

ٹانگ میں خارش یا اکڑ جانے کا درد

اگر تو اس درد کے ساتھ ٹانگ میں سرخی، سوجن اور گرمی کا احساس ہورہا ہے تو یہ خون کا لوتھڑا بننے کی علامت ہوسکتا ہے جسے ڈی وی ٹی بھی کہا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں جو الٹرا ساﺅنڈ کے ذریعے یہ جاننے میں مدد دے سکتا ہے۔ تکلیف والے حصے پر مالش مت کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں خون کا لوتھڑا دل یا پھیپھڑوں کی جانب بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

پیر میں مسلسل پن اور سوئیاں چبھنے کا احساس

اگر آپ کے پیر سن ہوجائیں، جلنے یا جھنجھناہٹ جیسی کیفیات کا شکار ہو تو یہ ذیابیطس کے نتیجے میں اعصابی نقصان کی علامات ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں جو بلڈ گلوکوز ٹیسٹ کے ذریعے ذیابیطس کی تصدیق کرسکے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024