• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شاہ رخ کی فلم ’فین‘ کےگانےکی 6 زبانوں میں ریکارڈنگ

شائع February 24, 2016
فوٹو بشکریہ — فین فیس بک
فوٹو بشکریہ — فین فیس بک

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کا گانا ’جبرا فین‘، جسے حال ہی میں ہندی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا اب مزید 6 زبانوں میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان نے اپنے اس گانے کو چھ زبانوں میں ریکارڈ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ہندی سینما میں اب تک کوئی بھی گانا بیک وقت اتنی ساری زبانوں میں ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

اس گانے کو ’فین ترانہ‘ کہا گیا ہے جسے ریلیز کے بعد سے اب تک یو ٹیوب پر متعدد بار سنا جا چکا ہے۔

’جبرا فین‘ کو تامل، بنگالی، گجراتی، پنجابی، مراٹھی اور بھوج پوری میں ریکارڈ کیا جائے گا اور ہر زبان کا مقبول گلوکار اس گانے کو گائے گا۔

اس گانے کا ہندی ورژن گلوکار نقاش عزیز نے گایا ہے جبکہ ویشال اور شیکھر نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے.

ہدایت کار منیش شرما کی اس فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار کرتے نظر آئیں گے جس میں ایک 'سپر اسٹار' اور دوسرا ان کے 'فین' کا کردار ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ نے لندن کے مشہور میوزیم 'مادام تساؤ' میں بھی فلم 'فین' کی شوٹنگ کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ مادام تساؤ میوزیم میں ریکارد کی گئی پہلی بولی وڈ فلم ہوگی۔

فلم ’فین‘ رواں سال 15 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024