• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کترینہ کا رنبیر کو 'دھوکا'، سدھارتھ کے ساتھ شوٹنگ

شائع February 22, 2016
کترینہ کیف اور رنبیر کپور—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
کترینہ کیف اور رنبیر کپور—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے بریک اپ کے بعد اُن کی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ بھی کافی متاثر ہورہی ہے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کا مکمل عملہ کترینہ کے حصے کی شوٹنگ کا انتظار کر رہا ہے۔

تاہم اداکارہ، رنبیر کے ساتھ فلم ’جگا جاسوس‘ کے بجائے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی دوسری فلم ’بار بار دیکھو‘ کو ترجیح دی رہی ہیں.

مزید پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ’جگا جاسوس‘ کی شوٹنگ کو ادھورا چھوڑ کر تھائی لینڈ روانہ ہوگئیں جہاں فلم ’بار بار دیکھو‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ انوراگ باسو کی ہدایت میں بننے والی فلم ’جگا جاسوس‘ پہلے ہی کترینہ-رنبیر کی فلموں اور ان کے بریک اپ کے باعث کافی متاثر ہوچکی ہے۔

کترینہ کیف کی دوسری فلم ’بار بار دیکھو‘ میں ان کے ہمراہ پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’جگا جاسوس‘ کی ریلیز رواں سال جولائی میں متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 22, 2016 10:16pm
Salman ko dhoka, Ranbir ko dhoka. Yar ye duniya dhokay baaz jai.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024