گلیکسی کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون کیسا ہوگا ؟
سام سنگ کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون 21 فروری کو موبائل ورلڈ کانگریس سے قبل بارسلونا میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس کے حوالے سے تصاویر اور تفصیلات تو کافی حد تک لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں یہاں تک کہ سام سنگ انڈونیشیاءکے یوٹیوب پیج پر تو اس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
تو یہاں یہ جانیں کہ اگر آپ سام سنگ کے دونوں اسمارٹ فونز میں سے کسی کو خریدنا چاہے تو کیا فیچرز آپ کو پسند آسکتے ہیں۔
اس کا نام گلیکسی ایس سیون ہوگا

سام سنگ نے اب تک باضابطہ اعلان تو نہیں کیا مگر اپنی ڈویلپر ویب سائٹ پر غلطی یا جان بوجھ کر گلیکسی ایس سیون ایج کا نام ضرور لیک کردیا، جس سے یہ واضح ہوگیا کہ اس کے دوسرے مگر بغیر خم والے فون کا نام گلیکسی ایس سیون ہی ہوگا۔
2## مختلف ماڈلز

اس سے پہلے تو یہ اطلاعات بھی سامنے آتی رہی تھیں کہ 21 فروری کو سام سنگ کی جانب سے بیک وقت 3 گلیکسی فونز متعارف کرائے جائیں گے مگر اب یہ کافی حد تک معلوم ہوچکا ہے کہ 2 ماڈلز ہی پیش کیے جائیں گے گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج۔ ان میں سے گلیکسی ایس سیون 5.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ ایس سیون ایج 5.5 انچ کی خم اسکرین کے ساتھ ہوگا۔
ڈیزائن گلیکسی ایس سکس جیسا

سام سنگ کی جانب سے لیک کی گئی اس نئے فون کی ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ گلیکسی ایس سکس جیسے ڈیزائن کا ہی ہے۔ خاص طور پر گلیکسی ایس سیون ایج و سابقہ ماڈل کی کاپی ہے، فرق بس خم کے زاویے میں کچھ اضافے کا ہے۔
مائیکرو ایس ڈی پورٹ کی واپسی

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سام سنگ اپنے نئے فلیگ شپ فونز میں مائیکرو ایس ڈی پورٹ کو دوبارہ متعارف کرا رہی ہے جو گلیکسی ایس سکس کی سیریز کا حصہ نہیں تھی۔
واٹر پروف

سام سنگ کی گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں گلیکسی ایس سیون کو واٹر پروف دکھایا گیا ہے، واٹر ریزیزٹنس کا فیچر بھی سام سنگ نے گلیکسی ایس سکس سیریز سے ختم کردیا تھا اور یہ فیچر آپ کی ڈیوائس کو بچوں کے ہاتھوں پانی میں گر جانے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
یو ایس بی سی

ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس سیون یو ایس بی سی پورٹس کے ساتھ متعارف ہوگا۔ یو ایس بی سی ڈیوائسز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا نیا طریقہ کار ہے جبکہ یہ تیز چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
آئی فون سکس ایس جیسا تھری ڈی ٹچ

گلیکسی ایس 7 میں آئی فون سکس ایس کے تھری ڈی ٹچ جیسا پریشر سینسیٹو ٹچ کا فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے اور یہ پہلا اینڈرائیڈ فون ہوگا جس میں یہ فیچر شامل کیا جارہا ہے۔
آئی اسکینر سیکیورٹی

سننے میں آیا ہے کہ فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ ساتھ سام سنگ اپنے نئے فونز میں آئی اسکینر بھی بہتر سیکیورٹی کے لیے متعارف کراسکتا ہے، اس اسکینر کی مدد سے آپ اپنے فون کو فرنٹ کیمرے کے ذریعے بھی ان لاک کرسکیں گے۔
بہتر بیٹری لائف

سام سنگ کو گلیکسی ایس سکس صارفین کی جانب سے ناقص بیٹری لائف کی شکایت کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا اور یہی وجہ ہے کہ ایس سیون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری کو متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ ایس سکس میں 2600 ایم اے ایچ بیٹری تھی۔
کم میگا پکسلز کا کیمرہ

ویسے تو سام سنگ کی جانب سے ہر سال اپنے نئے فون میں کیمرے کے میگاپکسلز کو بڑھا دیا جاتا ہے مگر ایس سیون میں 12 میگا پکسل کیمرہ متعارف کرائے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایس سکس میں 16 میگا پکسل کیمرہ تھا، تاہم میگاپکسل سے ہٹ کر یہ ایک اچھا کیمرہ ثابت ہوگا۔
گلیکسی ایس سکس سے سستا ہونے کا امکان

ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس سیون سابقہ گلیکسی اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سستا ہوگا، افواہوں کے مطابق اس کی قیمت 600 ڈالرز ہوسکتی ہے یعنی ایس سکس سے 50 ڈالرز کم۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (2) بند ہیں