• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شرمین عبید کی فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں اسکریننگ

شائع February 15, 2016
شرمین عبید چنائے نے پیرکو وزیراعظم نواز شریف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں مریم نواز بھی موجود تھیں — فوٹو بشکریہ / وزیر اعظم ہاؤس
شرمین عبید چنائے نے پیرکو وزیراعظم نواز شریف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں مریم نواز بھی موجود تھیں — فوٹو بشکریہ / وزیر اعظم ہاؤس

اسلام آباد: پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈاکیومینٹری فلم ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگونس‘ کی 22 فروری کو وزیراعظم ہاؤس میں اسکریننگ رکھی جائے گی۔

اس بات کا اعلان وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

'اے گرل ان دی ریور' شرمین عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا جو عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم

اسکریننگ کا اعلان شرمین عبید کی وزیراعظم نواز شریف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، انھوں نے معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا اس قسم کے رواج اور طرز عمل سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پرقتل کے خلاف شرمین عبید کی مہم

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا ’خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اور میں ایک خوشحال اور متحرک پاکستان بنانے کے لیے ان کو با اختیار بنانے اور تحفظ و آزادی دینے پر یقین رکھتا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل پر حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک مؤثر شراکت کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔

2012 میں اپنی 40 منٹ کی ڈاکیومیٹری 'سیونگ فیس' پر ملک کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید نے ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے پر وزیر اعظم کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

kashif mehmood Feb 15, 2016 09:15pm
kia kabe wazere azam ne dusere film makers ko be invite kia he

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024