• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اپنے اسمارٹ فون کو زلزلہ پیما میں تبدیل کریں

شائع February 13, 2016
—فوٹو بشکریہ کیلیفورنیا یونیورسٹی
—فوٹو بشکریہ کیلیفورنیا یونیورسٹی

ویسے تو زلزلہ ایسی قدرتی آفت ہے جس کی پیشگوئی قبل از وقت کرنا ممکن نہیں تاہم ایک اسمارٹ فون اپلیکشن زمین کے جھٹکوں کو پکڑنے کا کام ضرور کرسکتی ہے۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی بارکلے نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ایپ جاری کی ہے جو اس کے بقول فون کو زلزلے کو ڈٹیکٹ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

مائی شیک نامی یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے جو آپ کے فون کے موشن سنسرز کو زمین کی تھرتھراہٹ کی علامات کو پکڑنے اور اس کا ڈیٹا دیگر صارفین تک منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ کی مدد سے آپ زلزلہ پیما اسٹیشن نیٹ ورک کا حصہ بن جاتے ہیں اور آپ فون کو آن رکھ کر کسی بھی زلزلے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

مائی شیک قریبی علاقوں میں قبل از وقت انتباہ ارسال کرنے اور کسی محفوظ علاقے تک پہنچنے کے لیے زلزلے کے ممکنہ وقت سے بھی آگاہ کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اسے بہت جلد ایپل کی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی فراہم کردیا جائے گا۔

یہ سسٹم اسی وقت موثر ثابت ہوسکتا ہے جب بڑی تعداد میں افراد اسے استعمال کریں اور یونیورسٹی کے مطابق یہ زندگی بچانے کے لیے اہم ٹول بھی ثابت ہوسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024