• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تبو ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش مند

شائع February 12, 2016
بولی وڈ اداکارہ تبو — فوٹو فلم ’فتور‘ اسکرین گریب
بولی وڈ اداکارہ تبو — فوٹو فلم ’فتور‘ اسکرین گریب

بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو اپنے کیرئیر میں مختلف کردار کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اب انہوں نے ایک ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق تبو کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ’میں اب ایک ایکشن فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، ایک تفریحی ایکشن فلم، فی الحال مجھے کوئی اچھی اسکرپٹ نہیں ملی جس میں کافی زیادہ ایکشن سینز ہوں۔ مجھے امید ہے میں کچھ مختلف کر سکوں گی‘۔

جہاں آج کل فلموں کی کہانیوں پر زیادہ زور دیا جارہا ہے وہیں تبو کی اس حوالے سے کچھ مختلف رائے ہے۔

ان کا کہنا تھا ’کسی بھی فلم کے لیے کہانی کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ ضروری ہے۔ جیسے ہدایت کار کو اپنا کام بہترین انداز میں کرنا چاہیے، آج کل فلموں کی کہانی بہت زیادہ لمبی بنائی جاتی ہے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اس کہانی کو اداکار بخوبی انداز میں ادا کریں‘۔

اداکارہ تبو کی فلم ’فتور‘ آج سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی جسے شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

ابھیشیک کپور کی ہدایات میں بنی فلم ’فتور‘ میں تبو کے ساتھ ساتھ کترینہ کیف اور ادیتیہ روئے کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024