• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع February 11, 2016

7 عام چیزیں جو ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی


آپ کے خیال میں گھر کی وہ کونسی چیز ہے جس کی سطح پر سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں ؟

اگر تو آپ ٹوائلٹ سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔

اور ہاں ہوسکتا ہے ان میں سے کسی ایک کو آپ نے آج چھوا بھی ہو یقین نہیں آتا تو اس فہرست کو دیکھ لیں۔

کٹنگ بورڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

امریکا کی ایری زونا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عام کٹنگ بورڈ میں کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ کچا گوشت ہوتا ہے۔ درحقیقت گوشت میں متعدد بیکٹریا ہوتے ہیں جو کٹنگ بورڈ پر گوشت کاٹنے کے دوران رہ جاتے ہیں۔

اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک برطانوی تحقیق میں 30 ٹیبلیٹس، 30 اسمارٹ فونز اور ایک آفس ٹوائلٹ کا جائزہ لیا گیا تو ٹیبلیٹس ایسے جراثیموں کے 600 یونٹس تھے جو معدے کے امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ اسمارٹ فونز میں یہ تعداد 140 یونٹس اور حیرت انگیز طور پر ٹوائلٹ میں 20 سے بھی کم پائے گئے۔

کارپٹ یا قالین

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بیکٹریا کو جلد کے مردہ خلیات میں رہنا پسند ہوتا ہے اور ہر فرد کے جسم سے ایسے خلیات ہر گھنٹے میں 15 لاکھ کی تعداد میں جھڑتے ہیں، جبکہ کارپٹ میں آپ کی خوراک کے اجزائ، پولن اور دیگر بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اوسطاً اس کے فی اسکوائر انچ حصے میں 2 لاکھ بیکٹریا ہوتے ہیں، مجموعی طور پر آپ کے ٹوائلٹ سے 700 گنا زیادہ، جن میں ای کولی سمیت کئی خطرناک بیکٹریا بھی شامل ہیں۔

نلکے کا ہینڈل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

باتھ روم کے نلکے کا ہینڈل ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں جراثیموں سے 21 گنا زیادہ آلودہ ہوتا ہے جبکہ کچن کے ہینڈل میں یہ بیکٹریا 44 گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔

کمپیوٹر کی بورڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کھانے کے دوران کمپیوٹر پر کلک کرنے ہاتھوں کو جراثیموں سے بھرسکتا ہے۔ ایک برطانوی تحقیق کے مطابق کی بورڈ کے بٹنز میں کسی ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں اور کسی فرد کو بیماری کا سامنا ہو تو یہ کی بورڈ اسے پھیلانے کا کام بھی کرسکتے ہیں اور یہ انتباہ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے جاری کیا تھا۔

ہینڈ بیگ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک برطانوی تحقیق کے دوران 25 ہینڈ بیگز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک ہینڈ بیگ اوسطاً کسی دفتری ٹوائلٹ سے تین گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے اور اگر انہیں روز استعمال کیا جاتا ہے تو وہ 10 گنا زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتے ہیں اور ان کے اندر ہر چیز میں وہ بیکٹریا ہوسکتے ہیں۔

کچن کا کپڑا یا اسفنج

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران کچن میں رکھے جانے والے ایک ہزار کپڑوں اور اسفنج کا معائنہ کیا گیا تو وہ ان کے فی انچ حصے پر 1 لاکھ 34 ہزار بیکٹریا پائے گئے اور وہ کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 456 گنا زیادہ تھے۔ ان کپڑوں اور اسفنج میں ای کولی اور دیگر خطرناک بیکٹریا بہت زیادہ تعداد یں ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بہت کم تبدیل کیا جاتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Saima Feb 12, 2016 04:21pm
What about Remote controls of Tv, Car and AC etc????
سید عثمان احمد Feb 12, 2016 06:40pm
عجیب بات ہے۔ ناپاک چیز کا پاک چیزوں سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
Farrukh Feb 13, 2016 12:51am
@سید عثمان احمد Good reply
avarah Feb 13, 2016 10:38am
@سید عثمان احمد what is definition of napak and pak? ..
ایس این حسینی Feb 14, 2016 07:52am
عثمان احمد صاحب آپکا خیال اس حد تک تو ٹھیک ہے کہ ناپاک چیزوں کا پاک چیزوں سے موازنہ نہ کیا جائے تاہم یہ بات نوٹ کریں، کہ پاک اشیاء روحانی لحاظ سے غیر مضر جبکہ ناپاک اشیاء کا اثر انسان کی روحانیت پر ہوتا ہے، ورنہ بعض پاک چیزیں مثلا وہ چیزیں جن پر مچھر اور مکھیاں بیٹھتی ہیں۔ پاک ہونے کے باوجود خطرناک ہوتی ہیں۔ اور بالکل اسی طرح بعض ناپاک چیزیں ظاہرا جسم کے لئے کوئی ضرر نہیں رکھتیں۔ مثلا نشہ آور سپریٹ نجس ہونے کے باوجود زخم کے لئے موثر ہے۔ تو عرض یہ کہ پاک اور ناپاک کا موازنہ اپنے اپنے مقام پر کیا جانا چاہئے۔ ایس این حسینی
ZASyed Feb 14, 2016 11:24am
Being a human being we like to be look good thats why we take care ourself by cleaning our body specially face daily many times and wear clean and well pressed clothes, since we can judge ourself by looking into mirror, but we are unable to look bacterias by our normal eyes. Allah created and knows everything, and therefore we read and listen in our islamic books cleanliness is the50% part(body and Soul) of our eman. As we clean ourself, we have to clean our surrounding as well for our good health, that why the washing hands is the good habit before every meal. Replace carpet with other material that are better then carpet. we can cover any remote and replace it as required. Science is proving the practices of islam.
noshin Feb 15, 2016 12:51am
I KNEW THAT