• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا دماغ کیے لیے تباہ کن

شائع February 11, 2016
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو درحقیقت اپنے دماغ کو خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بڑھاپے میں دماغ کے سکڑنے یا دماغی عمر میں تیزی سے اضافے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں ناقص جسمانی فٹنس اگلے 20 برسوں میں دماغی حجم کو 20 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ناقص فٹنس اور دماغی حجم کے درمیان براہ تعلق موجود ہے جس سے دماغ کے قبل از بوڑھے ہونے عمل میں تیزی کا عندیہ ملتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 40 سال سے زائد عمر کے ڈیڑھ ہزار ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جو دماغی تنزلی یا امراض قلب سے محفوظ تھے اور ان کی جسمانی فٹنس کا ٹیسٹ لیا گیا۔

بعد یہی جسمانی فٹنس ٹیسٹ 2 دہائیوں بعد ایم آرآئی اسکین کے ساتھ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا جو افراد 20 سال جسمانی فٹنس کے حوالے سے دیگر سے پیچھے تھے ان کے دماغی حجم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ناقص جسمانی فٹنس کے حامل افراد اکثر ہائی بلڈ پریشر کے شکار اور ان کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی ہے۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024